اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔


تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی جاوید عباسی نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے اپنے بیان میں تاریخی حقائق کو مسخ کرنے اور مسلح افواج کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مذمتی قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں انہوں نے تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج پر الزام لگا ئے۔
کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کا بلا خوف و خطر تحفظ کر رہی ہیں اور دہشت گردی کےخلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، سیاسی مقاصد کے لیے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش ملکی مفاد کے خلاف ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی قرار داد کی شدید مذمت کی گئی ہے، اس ضمن میں سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اس قراداد کو اسمبلی کی قراداد قرار دینا پارلیمان کی توہین ہے۔
ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ مقبوضہ اسمبلی سے قرارداد منظور ہونا ایسے ہی ہے جیسے شریف اور زرداری فیملی گھر میں بیٹھ کر فیصلے کر لیں، اس اسمبلی میں اور ان کے گھر میں صرف بلڈنگ کا فرق ہے۔

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 15 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 12 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 18 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 13 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 18 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago





