جی این این سوشل

کھیل

دورہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دورہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز  ٹیم نے  اسکواڈ کا اعلان کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق کیرون پولارڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت نکولس پورن کے سپرد کی گئی ہے جب کہ شائی ہوپ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ جیسن ہولڈر کو آرام دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈین ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں شائی ہوپ، اینکروما بومر، شامراہ بروکس، کیسی کارٹی، عقیل حسین، الزاری جوزف،برینڈن کنگ، شیرمن لوئیس ، کائیل میئرز، اینڈرسن فلپ، راومن پوول، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر کے نام شامل ہیں۔

یاد  رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز آئندہ ماہ کی 8، 10 اور 12 تاریخ کو روالپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

دنیا

اسرائیلی جارحیت: لبنان میں دو ماہ کے دوران 200 سے زائد بچے ہلاک، یونیسف

اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں، یونیسف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جارحیت: لبنان میں دو ماہ کے دوران 200 سے زائد بچے ہلاک، یونیسف

 

اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں، یونیسف

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے تقریباً 2 ماہ کے اندر 200 سے زائد بچے شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا ہے کہ لبنان میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں 200 سے زائد بچوں کی ہلاکت کے باوجود ایک پریشان کن رجحان ابھر رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان اموات کے ساتھ ان لوگوں کی طرف سے لاتعلقی کا برتاؤ کیا جا رہا ہے جو اس تشدد کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں۔

جبکہ دوسری طرف لبنان کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جنگ کے تناظر میں 8 اکتوبر 2023ء کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بمباری کے تبادلے کے آغاز کے بعد سے لبنان میں کم از کم 3,516 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 غزہ میں وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اب تک  کم از کم 43 ہزار 922 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 15.966 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران  اضافہ ریکارڈ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر1.969 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 کے آغاز پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 15.966 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری ہے، امریکا

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری ہے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردانہ حملوں میں بے تحاشہ نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری ہے

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سے آگاہ ہیں، پاکستانی عوام کے خلاف دہشت گردوں کے سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

میتھو ملر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک اور کوئی مذہب نہیں، دہشت گردی سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی ہے، ہمارے دل کوئٹہ میں 9 نومبر کے دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی رہنماؤں سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں، حکومتِ پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروپوں کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جواب دینے کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کے لیے حکومتی رہنماؤں اور سول اداروں سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں، اس قسم کے خطرات کا پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کے لیے فوجی اور سویلین صلاحیتیں بڑھانے پر مشاورت اور اعلیٰ سطح ڈائیلاگ اس میں شامل ہے۔

میتھو ملر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا میں سکھ شہریوں کو لاحق خطرات پرحکومت سنجیدہ ہے، امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے خدشات پر بھارت سے جواب لیا جارہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll