ن لیگ کے وقت میں سی پیک کے تحت نہ کوئی صنعت لگی نہ کوئی نیا زون بنا:اسد عمر
اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ کے وقت میں سی پیک کے تحت کوئی صنعت یا نیا زون نہیں بنا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ زراعت،سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کو عمران خان کے دور میں سی پیک کا حصہ بنایا گیا، سڑکوں اور مغربی راہداری کی تعمیر کا کام سب سے زیادہ عمران خان کے دور میں ہوا،ن لیگ کے دور میں تو ترسیل کا نظام سرے سے بنایا ہی نہیں گیا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 10 سالوں میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے دور میں تمام وفاقی بجٹ استعمال ہوا،5 سال میں ن لیگ سےکبھی وفاقی ترقیاتی بجٹ پورا استعمال نہیں ہوا،جولائی تا مارچ کے دوران استعمال شدہ ترقیاتی بجٹ کا حجم گزشتہ سال سے 28 فیصد زیادہ ہے،لگتا تو نہیں کہ یہ زیادہ دیر تک چل سکیں گے،اگر ان کی حکومت چلتی رہی تو دیکھتے ہیں کہ کتنا خرچ کرتے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ملکی ترقی ومعیشت کو امپورٹڈ حکومت کے مسلط ہونے سے زور دار بریک لگ گئی ہے،معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے ملک میں فوری انتخابات کروانا لازم ہے۔
نوکریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے 5 سالہ دور میں جتنی نوکریاں پیدا کیں تقریباً اتنی ہی تحریک انصاف نے اپنے 3 سال میں پیدا کیں۔
اسد عمر نے کہا کہ بلوچستان کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ تحریک انصاف نے دیا،امید ہےکہ پاکستان کے ایک حصے کا خیال رکھنے والی حکومت اس کی راہ میں روڑے نہیں اٹکائے گی۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago




