جی این این سوشل

پاکستان

حج: 81 ہزار لوگ جائیں گے، سرکاری فیس 9 لاکھ 45 ہزار

2019 میں ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا تھا، رواں سال 10 لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حج: 81 ہزار لوگ جائیں گے، سرکاری فیس 9 لاکھ 45 ہزار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزارت مذہبی امورنے حج سے متعلق حتمی شکل دینے کا مرحلہ مکمل کرلیا۔

رواں سال 81 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے، ایئرلائن کا کرایہ 1 لاکھ 80 ہزارسے 2 لاکھ 80 ہزار مقرر، سرکاری حج کی فیس 9 لاکھ 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ پرائیوٹ حج کی فیس 12 لاکھ سے شروع ہوگا۔

رواں سال چالیس فیصد کوٹہ سرکاری جبکہ 60 فیصد پرائیوٹ حج آپریٹر کو دیا جائے گا۔ پاکستانی ایئرلائن حج آپریشن میں حصہ لیں گی، اب تک30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، درخوستیں وصول کرنے کی 13مئی آخری تاریخ ہے۔

2019 میں ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا تھا، رواں سال 10 لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

تمام حجاج کے پاس اسمارٹ فون لازمی قرار دیا گیا ہے۔۔۔حج کی ادائیگی کے سعودی عرب پہچنے والے تمام عازمین کو مقامی سم اور بمعہ انٹرنیٹ پیکج بھی لازمی قرار دیا گیا۔

دنیا

فرانس: یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک

پولیس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 45 منٹ پریہودی عبادت گاہ کے قریب آگ کی اطلاع پر کارروائی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فرانس: یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک

فرانس میں یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس نے یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو ہلاک کر دیاجو مبینہ طور پر شمالی شہر روئن میں یہودیوں ایک عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ پولیس نے آج صبح ایک مسلح شخص کو جو واضح طور پر یہودیوں عبادت گاہ کو آگ لگانا چاہتا تھاگولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 45 منٹ پر عبادت گاہ کے قریب آگ کی اطلاع پر کارروائی کی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ ہیوسٹن میں شدید طوفان، 4 افراد ہلاک

ہیوسٹن اور اس کے مضافات میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ ہیوسٹن میں شدید طوفان، 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفان کے باعث مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز شدید طوفان کے باعث تمام علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ امریکی الیکٹرک اور قدرتی گیس کی کمپنی سینٹر پوائنٹ کے مطابق طوفان کے باعث تقریباً 9 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔

ہیوسٹن اور اس کے مضافات میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔

ٹیکساس کے سب سے بڑے سکول ڈسٹرکٹ ہیوسٹن آئی ایس ڈی نے طوفان سے ہونے والے نقصان اور بجلی کی بندش کے باعث جمعہ کو تمام کلاسیں منسوخ کر دیں ہیں ۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لوگوں کی ا موات کیسے ہوئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گنڈاپور کی وفاق کو واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کےلئے 15 دن کی مہلت

بات نہ سنی گئی تو خیبرپختونخوامیں واپڈا کے دفاتر پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گنڈاپور کی وفاق کو واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کےلئے 15 دن کی مہلت

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ایک دن سیاسی جماعتوں کو پی ٹی آئی سے کئے سلوک کی ندامنت ہو گی، یقین ہے کہ ان کی اصلاح ہو گی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آپ کا زور آزاد کشمیر میں دیکھ لیا اگر ہم باہر نکل آئے تو آپ کا کیا ہوگا، وفاق کے پاس 15 دن کا وقت ہے مجھ سے بات کرے، بات نہ سنی گئی تو خیبرپختونخوامیں واپڈا کے دفاتر پر قبضہ کرلیں گے، واپڈا کی مدد کے بغیر بجلی کا ایک یونٹ بھی چوری نہیں ہوسکتا۔ علی امین گنڈا پور نے نگران دور کے تمام اقدامات کی تحقیقات کروانے کا اعلان کردیا۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نگران دور میں انتظامی اور معاشی اقدامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹیاں بنائی جائیں گی، نگراں حکومت کا دورانیہ بڑھنے کی وجہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ تھی، جو بھی پی ڈی ایم نے کیا وہ ان کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، اپوزیشن کا نگراں حکومت کے بجٹ کے خلاف بیان دینا خود پر تنقید کرنے کے برابر ہے۔

وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا نے کہا کہ ایک ناایک دن پی ٹی آئی کے ساتھ کیے مظالم پر افسوس ہوگا، تنقید ہوتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کارکردگی نہیں رہی لیکن پارٹی نشان نہ ہونے کے باوجود عوام نے ہمیں اکثریت دی، اراکین کی تعداد بتارہی ہے کہ کارکردگی ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن پرظلم ہوا ان ہی پر الزامات لگائے جارہے ہیں، پورا ملک جانتا ہے ہماری پارٹی مظلوم ہے، ہمارے لوگوں کو اغواء کیا گیا، ہمارے ساتھ ظلم پر کسی کو جمہوریت یاد نہیں آئی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے بتایا کہ جو دھاندلی ہوئی ہے تو اس پر حلقے کھلیں گے اور چوری کیا ہوا مینڈیٹ ہمیں ضرور ملے گا، کوئی کہتا ہے کہ ہم جھوٹ بول رہے ہیں تو سب سے پہلا میرا حلقہ کھول لو، ہم سب اپنے حلقے کھولنے کو تیار ہیں، کیا اپوزیشن تیار ہے؟

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں تو ذمہ داریاں بھی پوری کریں، خیبر پختونخوا کو وفاق سے 300 ارب روپے کم ملے، میں ریکارڈ کے مطابق بات کررہا ہوں، آئی ایم ایف کی شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے، آئی ایم ایف شرائط کے تحت 96 ارب روپے ہمیں وفاق کو دینے ہیں تو ہمیں ہمارے ہی پیسے نہیں مل رہے لیکن تب بھی میں اپنا فرض پورا کروں گا اور یہ پیسے دوں گا، پر کیا پنجاب اور سندھ اس فرض کو پورا کریں گے؟

علی امین گنڈار پور نے بتایا کہ اپنے لوگوں کا حق مانگنے پر غیر ذمہ دار کہا جاتا ہے، اپنا حق لینا جانتے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے، وفاق نے50 ارب دینے ہیں، وہ 2 ماہ کے اندر چاہیئے، مجبور نہ کریں پھر آپ کہتے ہیں غیر ذمہ دارانہ بیان دیتا ہوں، تو اپنے لوگوں کی حق کی بات کرنا غیر ذمہ داری ہے تو میں ہوں غیر ذمہ دار۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حق مانگنا غیرذمہ داری ہے تو اس سے بھی آگے جاؤں گا، ہم چپ نہیں ہوں گے، ہم حق لینا جانتے ہیں، ہم نے حق لے کے دکھایا بھی ہے، ہماری تاریخ عیاں ہے، بار بار درخواست نہیں کی جاتی ہے، اس کی بھی حد ہوتی ہے، چور کون ہے ساری دنیا جانتی ہے۔ پی ٹی آئی سے سلوک پر سیاسی جماعتوں کوایک نہ ایک دن ندامت ہوگی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈار پور نے بتایا کہ صوبے میں بیٹھنے والا صوبے کو ریلیف دلوائے گا، ریلیف نہ دینے والے کو اندر بھی کرسکتا ہوں، عوام نے ہمیں ووٹ اچھے تعلقات کے لیے نہیں گھرکی جنگ کے لیے دیا ہے، ہم سسی بجلی دے رہے ہیں تو کیا اپنا حق نہ مانگیں، حق نہیں دیا جارہا، ٹیکس بھی لگائے جارہے ہیں، ہر آپشن استعمال کریں گے اور حق لے کر دکھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کا مسئلہ 15 دن میں حل نہ کیا تو بجلی کا بٹن میں آن آف کروں گا، پی ٹی آئی حکومت 16 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت چھوڑ کر گئی تھی، میں اپنے عوام کے لیے چور کا لفظ برداشت نہیں کروں گا، چور کون ہے سب جانتے ہیں، بات نہ سنی گئی تو خیبرپختونخوا میں واپڈا دفاتر پر قبضہ کرکے دکھاؤں گا، ایک کے بعد ایک لیکس آرہی ہیں، سب کو پتا چل رہا ہے کہ کس نے چوری کی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے سوال کیا کہ کشمیر میں ایک دن میں آپ کی ہوا نکل گئی، ہم آگئے تو تمھارا کیا ہوگا؟ ہمیں اس بات پر نہیں لائیں، بیٹھے اور مسئلے کا حل کریں، ورنہ غیر ذمہ داری ایک چھوٹا لفظ بن جائے گا، جب آپ کی برداشت ختم ہوجائے گی تو ہم کہیں گے کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، فاٹا اور پاٹا میں مجھ سے بات کیے بغیر کسی کا باپ بھی ٹیکس نہیں لگا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک تو انہوں نے مینڈیٹ چوری کیا ہوا میں یہی برداشت کر رہا ہوں، اس کا احسان نہیں مان رہے، 19ویں ترمیم بھی آسکتی ہے وہ بھی بن سکتی ہے، ہم ایک اور ترمیم کرسکتے ہیں، جو پہلے ٹیکس لگائیں ہیں وہ ظلم ہے، نان فائلر ٹیکس میں امیر غریب میں فرق ہی نہیں ہے، یہ کیسا پاکستان ہے، یہ کیسی روایت ہے؟ ہمیں چھوٹ دیں، بجلی کی چوری کون کروارہا ہے؟ واپڈا کے بغیر کوئی بجلی چوری نہیں کرسکتا، چوری بھی خود کراؤ اور چور مجھے کہو اور کہا کہ یہ غیر ذمہ دار وزیر اعلی ہے یہ چپ ہوجائے گا تو ان کو اندازہ نہیں کہ ان کا پنگا غلط شخص سے پڑ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ صوبے کے معاملات صوبے کے ساتھ بیٹھ کے حل ہوں گے، جو بھی ہوگا اس میں ہماری رضامندی ہوگی، عوام میری طاقت ہے، وہ میری ٹیم ہے، ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقے کے کام کی دیکھ بھال کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیسہ نہیں دیا گیا، وقت گزر گیا سب کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll