جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کی تاریخ نہ دی تو اسلام آباد جو سمندر آرہا ہے سب بہا لے جائے گا : عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی قیادت کون کرےگا؟ فیصلہ کوئی مفرور نہیں عوام کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن  کی تاریخ نہ دی تو اسلام آباد جو سمندر آرہا ہے سب بہا لے جائے گا : عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مردان میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ نہ دی گئی تو اسلام آباد آنے والا سمندر سب کو بہالے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے غلام عوام نہیں ، وہ ہیں جن کے اربوں ڈالرز بیرون ملک میں پڑے ہیں،آصف زرداری ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ اسلام آباد آنے والے اپنے خوف کی زنجیریں توڑ کر آئیں، ہم نے ملک کو امریکا کے غلاموں سے آزاد کرانا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والے کو مولانا نہیں کہہ سکتا، ڈیزل نے وہ وزارت پکڑی ہے، جس میں سب سے زیادہ پیسہ بنے گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہمردان کےلوگوں کے جذبے اور جنون کو شکریہ ادا کرتا ہوں،میں آپ کو تیار کرنے آیا ہوں کہ جب اسلام آنے کی کال دوں تو آپ نے آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو میری عمر سے کم ہیں وہ نوجوان ہیں، میں آپ کو اسلام آباد سیاست کےلیے نہیں انقلاب کےلیے بلارہا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد اس لیے پہنچنا ہے کہ اپنی قوم کی اخلاقیات بچانی ہے، بڑی محنت سے ملک کی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا۔

اُن کا کہنا تھاکہ 2018 میں معیشت تباہ حال تھی، قرضے چکانے کیلئے پیسہ تک نہیں تھا،سعودی عرب، یو اے ای اور چین سے پیسے مانگ کر ملک دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہپاکستان کےلیے دوسرے ملکوں سے قرضے مانگنے پر بڑی شرمندگی ہوئی۔

اُن کا کہنا تھاکہجب مجھے سازش کا پتا چلا تو ان لوگوں کے پاس گیا جو سازش روک سکتے تھے،افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

عمران خان نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کو بھیجا اور ہدایت کی کہ اُن لوگوں کو بتاؤ جو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں کہ ملکی معیشت تباہ ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے کس کس آدمی نے سازش کی ہے،سازش کرنے والے ایک ایک میر جعفر کی شکل میرے دل پر نقش ہوگئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلاول امریکا جا کر پیسے مانگے گا کہ ہماری مدد کردیں ورنہ عمران واپس آجائےگا،امریکیوں کا مجھے پتا ہے، وہ کہتے ہیں کوئی بھی کھانا فری نہیں، امریکی جو امداد دیں گے ، اُس کے بدلے وہ پاکستانیوں کی آزادی لیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے صاف شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس سازش کی کھلی تحقیقات کرائیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں نے آپریشن کرنے والے پولیس افسران کو چن چن کر قتل کیا۔

ٹیکنالوجی

عازمین حج سوشل میڈیا پر فراڈ کمپنیوں کا نشانہ بننے سے بچیں ، سعودی حکام

حکومت کی طرف سے جاری کردہ ویزہ حاصل کریں یا جن ممالک میں یہ حج دفاتر نہیں ہیں وہاں کے عازمین یہ ویزہ ”نسک حج” (www.nusuk.sa ) کے پلیٹ فارم سے حاصل کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عازمین حج سوشل میڈیا پر  فراڈ کمپنیوں کا نشانہ بننے سے بچیں ، سعودی حکام

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے حکام نے رواں سال 1445 ہجری 2024 حج کرنے کے خواہاں عازمین کو خبر دار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کا ارادہ رکھنے والے عازمین اپنے ملک میں حج دفاتر کے ذریعے سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ویزہ حاصل کریں یا جن ممالک میں یہ حج دفاتر نہیں ہیں وہاں کے عازمین یہ ویزہ ”نسک حج” (www.nusuk.sa ) کے پلیٹ فارم سے حاصل کریں۔ سعودی حکام نے کہا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے چلائی جانے والی مہموں کی گہری نگرانی کر رہی ہے جو اکثر کم اخراجات کے ساتھ حج کی ادائیگی کی پیشکش کرتی ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے متوقع عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ خبر دار رہیں اور ایسی کسی پیشکش پر توجہ نہ دیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالہ سے عراق کی سپریم اتھارٹی برائے حج و عمرہ کی کوششوں کی تعریف کی جس نے عازمین کو حج کروانے کی پیش کش کرنے والی 25 سے زیادہ جعلی کمپنیوں کے ارکان کو گرفتار کیاہے۔ وزارت نے دیگر ممالک کی طرف سے اس مسئلہ پرقابو پانے کی کوششوں میں تعاون کو بھی سراہا۔ یہ بات خاص طور سے نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ عمرہ، سیاحت ، ورک، فیملی وزٹ اورٹرانزٹ ویزہ پر حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری حکام کی طرف سے متعین کئے گئے ضابطوں پر عملدرآمد کیا جائے اورحج پیکیج کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ کرنے سے گریز کیا جائے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ بیرون ملک جعلی حج کمپنیوں کے اشتہارات پر فعال انداز سے نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ افراد پرزور دیتی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی کمپنی بارے اطلاع دیں۔ بغیر اجازت کے حج کے واقعات کو کم کرنے کے لئے یہ تعاون ناگزیر ہے ۔ مصدقہ معلومات کے لئے عازمین سعودی وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز کو وزٹ کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مقبول وڈیو ایپ کو فروخت کرنے یا امریکا میں پابندی عائد کرنے والے قانون پاس کیے جانے کے بعد اس کا کمپنی کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بی بی سی اردو کے مطابق کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ بائٹ ڈانس کا ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ بائٹ ڈانس کی جانب سے ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں ہیں، اس پوسٹ میں مضمون کا ایک سکرین شاٹ بھی شامل ہے جس پر چینی حروف میں’’جھوٹی افواہ‘‘ کی مہر لگی ہوئی ہے۔

واضح  رہے کہ ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم

آج (جمعہ) کواسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور جرائد کی رپورٹس پاکستان کی معیشت کے بارے میں مثبت اور اوپر کی سمت دکھاتی ہیں، موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، غیر ملکی ترسیلات زر اور ملک کی مجموعی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس سب کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے جس سے ہماری معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll