جی این این سوشل

جرم

کراچی بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا

کراچی کے علاقے صدر میں گزشتہ شب ہوئے بم دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او پریڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں  بم ڈسپوزل( بی ڈی)  رپورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڑ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا ہے۔

علاقائی

عدالت کا کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کاحکم

آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، پشاور ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کاحکم

 پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے اور اسپیکر کو سینیٹ انتخابات سے قبل نو منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم جاری کردیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے معاملے میں پشاور ہائی کورٹ نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جو کہ 24 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا اور صوبائی کابینہ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، سینیٹ انتخابات سے قبل ان نو منتخب ممبران سے حلف لیا جائے، اسپیکر کے پی اسمبلی نو منتخب مخصوص نشست ممبران سے حلف لیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر نو منتخب ممبران کو حلف روکنا سے روکنا آئینی کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا، پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا، الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی آزاد ممبران نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا ۔سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کیا۔

تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے یکم مارچ کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لئے دائر درخواست خارج کردی، الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کیا،  سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی توپشاور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے 14 مارچ کو سنی اتحاد کونسل کی درخواست خارج کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کے لیے گورنر نے 22 مارچ کو 3 بجے اجلاس سمن کیا، اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو درخواست گزاروں نے اس عدالت سے رجوع کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے کی ہدایت کردی

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے  کی ہدایت کردی

آسٹریلیا نے فوجی کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظراپنے شہریوں کو باحفاظت اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ امور نے جمعہ کو ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیتے ہیں کہ اگر ایسا کرنا محفوظ ہے تو وہاں سے چلے جائیں۔

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے ۔

آسٹریلوی سفارت کاروں نے کہا کہ فوجی حملوں کے باعث فضائی حدود کی بندش، پروازوں کی منسوخی اور دیگر سفری رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اسرائیل کا بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈا کسی بھی وقت اور مختصر نوٹس پر سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے آپریشن روک سکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 500 اضافے کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

10گرام سونا 429 روپے مہنگا ہوا، 2 لاکھ 14 ہزار935 روپےکا ہوگیا۔

یاد رہے سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد گزشتہ روزسونا 1700 روپے تولہ سستا ہوا تھا۔

دوسری جانب ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.37 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.51 ریال،18 قیراط ایک گرام214.78 ریال رہی اور ہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 250.24 ریال رہے۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,402.29 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,516.68 اور 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,745.47 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll