پاکستان
پنجاب پولیس نے عثمان بزدار سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگ لیں
پنجاب پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگ لیں، اسپیشل برانچ نے عثمان بزدار کے نام خط لکھا ہے۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ پروٹوکول کے لیے بھیجی جانے والی 2 گاڑیاں واپس کردی جائیں۔
اسپیشل برانچ کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں چیف منسٹر آفس کو وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کے لیے دی گئی تھیں، محکمے کو گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے ضروری ہے کہ گاڑیاں فوری واپس بھجوا دی جائیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں سے ایک بلٹ پروف گاڑی ہے۔
ٹیکنالوجی
صارفین کا ڈیٹا کمپنیز کو دینے پر ٹوئٹر کو 15 کروڑ ڈالر جرمانہ
صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ نہ کرنے پر امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ اور فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے ٹوئٹر کو 15 کروڑ ڈالر کا جرمانہ کردیا۔

مئی 2013 سے ستمبر 2019 تک ٹوئٹر نے صارفین کو بتایا کہ وہ ان کے فون نمبرز اور ای میل ایڈریس اکاؤنٹ سیکیورٹی کی وجہ سے جمع کررہا ہے۔
حکومت نے سوشل میڈیا کمپنی پر الزام لگایا کہ وہ صارفین کی یہ معلومات اس لیے جمع کر رہی تھی تاکہ مختلف کمپنیز آن لائن اشتہار بھیج سکیں۔
حکام نے مزید کہا کہ ٹوئٹر نے سوئٹزرلینڈ اور یورپی یونین کے ساتھ امریکی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
امریکا کا سوئٹرزلینڈ اور یورپی یونین سے معاہدہ ہے کہ کوئی بھی سوشل میڈیا یا آن لائن کمپنی صارفین کی اجازت کے بغیر ان کا ڈیٹا نہیں لے گی لیکن ٹوئٹر نے اس کی خلاف ورزی کی۔
کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت نے ٹوئٹر پر 15 کروڑ ڈالر جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ امریکا کے بین الاقوامی معاہدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
پاکستان
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور دھمکیوں کے مقدمے میں شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ایک ہزار روپے کے مچلکوں پر 9 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
پٹیشنر کی جانب سے زینب جنجوعہ اور دانیال حسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ سب لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے؟
اس پر زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ رمنا میں گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عدالت نے سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا کہ پٹیشنر کے مطابق بدنیتی کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی جس کا مقصد تضحیک کرنا ہے۔
عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ریاست اور مدعی مقدمہ کو 9 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نےکہا کہ پٹیشنر عدالتی پالیسی کے مطابق کیش شورٹی ضمانت جمع کرانے میں آزاد ہے۔ عدالت نے ایمان مزاری کو ہر تاریخ سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک کی مشکل معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حقائق پر بھی گفتگو کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے اور ان کی طرف سے ریلیف پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا بڑا اضافہ کیا ہے ۔ قیمت میں اضافےکے بعد ایک لیٹر پیٹرول 179.86روپے ، ایک لیٹر ڈیزل 174.15 روپے اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپےفی لیٹر ہو گیا، مٹی کاتیل 155.56 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو پولیس نے گرفتارکرلیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
'خان سچا ہے، دنیا نکل آئی'
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکہ : اسکول میں فائرنگ ، 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب:منحرف ارکان کی خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو گرفتار کر لیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ