جی این این سوشل

پاکستان

سیالکوٹ کی ہر گلی جلسہ گاہ بنے گی، رکاوٹ ڈالی گئی تو انتظامیہ ذمہ دار ہو گی: شاہ محمود قریشی 

لاہور : سابق وزیر خارجہ  اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ اپنے آئینی اورپرامن حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیالکوٹ کی ہر گلی جلسہ گاہ بنے گی، رکاوٹ ڈالی گئی تو انتظامیہ ذمہ دار ہو گی۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیالکوٹ کی ہر گلی جلسہ گاہ بنے گی، رکاوٹ ڈالی گئی تو انتظامیہ ذمہ دار ہو گی: شاہ محمود قریشی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ  اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی  نے جی این این سے خصوصی  گفتگو میں کہا کہ سیالکوٹ میں جو کیا گیا اس کا کوئی جواز نہیں ،  پرامن جلسہ کرنا ہمارا قانون و آئینی حق ہے، اظہار رائے اور عوام سے رجوع کرنا ہمارا حق ہے، جس کو سلب نہیں ہونے دینگے۔ 

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یہ پہلا جلسہ نہیں، مختلف شہروں میں جلسے ہوئے،سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی پرامن جلسے ہوئے، ہم انتظامیہ کو درخواست دے چکے تھے ، رات تک انتظامیہ ہمارے ساتھ پلان تشکیل دے رہی تھی،یک دم یہ کیا ہوا ۔ سات گھنٹوں میں جگہ تبدیل کیسے ہوسکتی ہے ؟ ہمارے پلان بن چکے ہیں ایک دم اس میں تبدیلی کیسے کرسکتے ہیں ۔ 

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ  سمجھتا ہوں کہ یہ لندن کا نیا  پلان ہے جس پر آج سے عمل شروع کر دیا گیا، لندن میں جو پلان بنا  یہ اس کا آغاز ہے ، حکومت پنجاب سے گزارش ہے کہ  فیصلے پر نظرثانی کرے ، جلسہ تو ہونا ہے۔  اگر حکومت رکاوٹیں کھڑی کرے گی تو یہ  پنجاب کے حالات خود بگاڑ نا چاہتےہیں ، کئی جلسے ہوئے ہم نے کہیں توڑ پھوڑ نہیں کی،  پرامن جلسے کیے، لگتا یہ ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے انتقامی کا رروائی کا آغاز کر دیا جس کا سیالکوٹ میں ٹریلر دکھائی دے رہا ہے۔ 

 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  ہر صورت جلسہ کریں گے، ان کا مقابلہ کرینگے، پچھلے دس دن سے جلسہ گاہ پر بات چیت ہو رہی تھی،  اگر انتظامیہ کہتی کہ جلسہ کی جگہ تبدیل کریں اس پر بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا  اور جان بوجھ کر شرارت کی گئی۔

شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ اس سارے معاملہ پر پارٹی مشاورت کرے گی اور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ہم آزادی کے لیے میدان میں رہیں گے، شام کو مقررہ وقت پر سیالکوٹ کی ہر گلی سے لوگ نکلیں گے۔ 

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بلا اجازت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ کی تیاریوں پر پولیس نے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار سمیت کئی کارکنان کوگرفتار کر لیا ہے ۔ 

جرم

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت  گرد ہلاک

 ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے برامد ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سرغنہ سہیل عرف عزماتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرقاوی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پاک فوج کی جانب سے مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کی جانب سے  مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ : مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت اقدامات مہم کے دوران مالم جبہ میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد علاقہ کی قدرتی خوبصورتی کی حفاظت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، دیر اور چترال میں مارچ اور اپریل میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ عوام بھی گرین پاکستان مہم کے انعقاد پر پاک فوج کو سراہتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حلقہ پی پی 32گجرات سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی موسی الہی نے حلف اٹھا لیا

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ پی پی 32گجرات  سے منتخب  رکن پنجاب اسمبلی   موسی الہی نے حلف اٹھا لیا


گجرات : نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری موسی الہی نے پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 32 گجرات سے رکن صوبائی اسمبلی چودھری موسی الہی نے ضمنی انتخابات میں پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی۔

گجرات سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری موسی الہی  نے رکن اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ۔

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں  نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی ۔ پہلی بار اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر چودھری موسی الہی نے اپنے  حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کے لیے اواز اٹھاتا رہوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll