کراچی : پاکستان فلم اورٹی وی کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد کے پوتے اور فرسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے شادی کے موقع پر سفید رنگ کا خوبصورت روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا ، جبکہ دولہا نے بھی ہم رنگ شیروانی پہن رکھی تھی۔

شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور جوڑے کو مبارک باد دی ۔ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سوہائے اور شہزر کو انکی زندگی کی نئی شروعات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Many congratulations to Sohai and Shehzar. May Allah bless you both with lots and lots of happiness, prosperity and a lifetime of togetherness pic.twitter.com/bSeSyEVgyW
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) March 21, 2021
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے ۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق کپتان مرحوم حنیف محمد کے پوتے ہیں۔ شہزر محمد نے اپنے والد اور دادا کی طرح پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 14 minutes ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 hours ago







