جی این این سوشل

پاکستان

سیالکوٹ جلسہ:سابق وزیر اعظم عمران خان کے 2 فونز چوری ہو گئے

اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ جلسے میں شرکت کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے دو فونز چوری کر لیے گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیالکوٹ جلسہ:سابق وزیر اعظم عمران خان کے 2 فونز چوری ہو گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ پرسوں سیالکوٹ جلسے کے دوران ایک طرف تو جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی مہیا نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فونز چوری بھی چوری کر لیے گئے۔

اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ آپ تو بالکل ہی بوکھلا گئے ہیں، عمران خان نے جو ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونز میں سے نہیں ملنا۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ایئرپورٹ سے فونز چوری کروائے گئے۔

پاکستان

اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب

اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب

اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں دور جدید کے ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود پر اہم بحث متوقع ہے، اجلاس میں اہم قومی و دینی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کل دن 2 بجے اسلامی نظریاتی کونسل آڈیٹوریم میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے

اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا، چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ خلا میں روانہ ،لانچنگ کےموقع پر ایلون اور ٹرمپ بھی موجود

اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ  خلا میں روانہ ،لانچنگ کےموقع پر ایلون اور  ٹرمپ بھی موجود

سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ ٹیکساس سے خلا میں روانہ ہو گیا، لانچنگ کےموقع پر ایلون مسک اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔ اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں، 5 ویں پرواز میں راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ 

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی "سپیس ایکس" نے سٹار شپ نامی اس راکٹ میں تکنیکی خرابیوں کو دور کیا جو گزشتہ لانچنگ میں سامنے آئیں تھی، جس کی وجہ سے سٹار شپ 5 اپنی آزمائشی پرواز کے چند منٹوں بعد ہی خلیج میکسیکو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ سپیس ایکس نے سٹار شپ 5 کی تباہی کے بعد اس کے ڈیزائن میں مختلف تبدیلیاں بھی کیں، اور تکنیکی خرابیوں کو دور کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ اب تک بنایا گیا سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ ہے جس کی آج چھٹی پرواز تھی۔سپیس ایکس کا 400 فٹ لمبا سٹار شپ میگا راکٹ جنوبی ٹیکساس میں کمپنی کے سٹاربیس سائٹ پر مدار میں لانچ ماؤنٹ سے مقامی وقت کے مطابق شام 5:00 بجے روانہ ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی راکٹ کی پرواز کا مشاہدہ کیا، امریکا کے نو منتخب صدر نے رواں ماہ کے اوائل میں ایلون مسک اور وویک راما سوامی کو ایک نئے "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی" (ڈوگے) کی سربراہی کے لیے منتخب کیا تھا۔

 ٹرمپ نے کہا کہ یہ جوڑا مشاورتی حیثیت میں کام کرے گا اور ڈوگے سرکاری محکمہ نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے

اردو ادب کے ناقدین غالب اور اقبال کے بعد فیض کو اردو کا سب سے بڑا شاعر مانتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے۔

بر صغیر کے اس عظیم شاعر نے13 فروری 1911 کوبمقام سیالکوٹ آنکھ کھولی ۔ اردو ادب کے ناقدین غالب اور اقبال کے بعد فیض کو اردو کا سب سے بڑا شاعر مانتے ہیں ۔فیض کے کلام کا دھیما پن ان کے اسلوب کی نمایاں خصوصیت ہے۔

فیض احمد فیض نے اپنی شاعری کے ذریعے ظلم، بے انصافی اور جبر و استبداد کے خلاف ساری زندگی جدوجہد کی، انقلابی فکر اور عاشقانہ لہجے کو ایسا آمیز کیا کہ اردو شاعری میں نئی جمالیاتی شان پیدا ہوگئی۔

فیض ترقی پسند تحریک کے فعال رکن تھے ،انہیں لینن ایوارڈ بھی ملا، ایم اے او کالج امرتسر میں لیکچرر رہے ، فوج میں بطور کیپٹن محکمہ تعلقات عامہ میں کام کیا، لیفیٹنٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پائی ،مختلف اخبارات اور ادبی رسالوں سے بھی  وابستہ رہے ۔

فیض احمد فیض کو9 مارچ 1951ون کو روالپنڈی سازش کیس میں گرفتار کیا گیا اور چار سال بعد 1955میں رہائی ملی

ناانصافی اور جبر کے خلاف آواز بلند کرنے والا یہ شاعر  20 نومبر 1984 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جاملا  لیکن ان کے لکھے اشعار کی گونج آج بھی تابندہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll