Advertisement
پاکستان

حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب اس وقت تک کام کرینگے جب تک نیا چیئرمین نہیں لگ جاتا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 17 2022، 10:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کی مدت 2 جون کو ختم ہو جائے گی۔سینیٹ یا قومی اسمبلی نے آرڈیننس میں توسیع نہ کی تو چیئرمین نیب عہدے سے برخاست ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب اس وقت تک کام کرینگے جب تک نیا چیئرمین نہیں لگ جاتا۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement