جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف آج گوجرانوالہ میں پاور شو کرے گی

گوجرانوالہ :تحریک انصاف آج گوجرانوالہ میں پاور شو کرے گی ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف آج گوجرانوالہ میں پاور شو کرے گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق  تحریک انصاف آج گوجرانوالہ  میں  پنڈال سجائے گی ،  جلسہ کے حوالے سے تمام تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ۔ 

اس حوالے سے   جلسہ گاہ جناح سٹیڈیم سو فٹ لمبا اور 30 فٹ اونچا سٹیج بنایا گیا ہے جبکہ  ساؤنڈ سسٹم اور لائٹنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 

جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی  جبکہ  سٹیڈیم کی پختہ سیٹنگ میں 30 ہزار افراد بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔  جناح سٹیڈیم کے اندر اور باہر بڑی سکرین بھی لگائی جائیں گی۔ 

کپتان کو ویلکم کرنے کے لیے شہر بھر میں بڑے بڑے سائن بورڈ لگائے گئے ہیں۔  

گزشتہ روز  کوہاٹ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف نے وزیراعظم بننے کے لیے بڑی محنت کی، یہ پھنس گئے ہیں ۔ گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اورزرداری مزے لے رہا ہے ۔ عدالت نے ہماری اخلاقیات کو گرنے سےبچایا، اور آج کے فیصلے میں منحرف ارکان کے ووٹ کو مسترد کر دیا، جو لوگ اپنے حلقوں ، قوم اور جمہوریت سے غداری کرتے ہیں ، شکر ہے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے۔

پاکستان

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےچینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سےقونصلیٹ جنرل میں ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔دشمن پاک چین دوستی کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دشمن کی ایسی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےچینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سےقونصلیٹ جنرل میں ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان خصوصا کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

وزیرداخلہ کامزیدکہناتھاکہ چینی شہریوں کی سکیورٹی بہت عزیز ہے۔ چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔

چینی قونصل جنرل نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گندم کی خریداری نہ ہونے پر قیمتوں میں مزید کمی

پنجاب حکومت اور کسانوں میں گندم کی خریداری کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی خریداری نہ ہونے پر قیمتوں میں مزید کمی

پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ نہ کر سکی۔ گندم کی خریداری نہ ہونے پر گندم کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی، کسان گندم کو 3 ہزار روپے میں بیچنے پر مجبور ہو گئے۔

پنجاب حکومت اور کسانوں میں گندم کی خریداری کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

کسانوں تنظیموں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ کسان گندم سڑکوں پر رکھ کر دھرنے دیں گے۔

کسان اتحاد کے رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک گندم کی خریداری شروع نہیں کی، کاشتکاروں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے فی الحال گندم نہ خریدنے کی پالیسی اپنا لی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے کسانوں کو چند دن بعد کسان کارڈز کے ذریعے امداد دینے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا تاہم فلور ملز، سیڈ ملز اور آڑھتیوں نےگندم کی خریداری کے لیے مارکیٹ کا رُخ کرلیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور : ٹارگٹ کلنگ میں ایک اور پولیس اہلکار شہید

کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : ٹارگٹ کلنگ میں ایک اور پولیس اہلکار شہید

لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے ایک اور پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کا واقعہ ٹیکسالی گیٹ کے اندر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل غلام رسول کو زخمی کر دیا۔ اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واضح رہے کہ غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعینات تھے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عثمان انور نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل 28 اپریل کو لاہور کے علاقے مصری شاہ میں مسلح ملزمان نے سب انسپکٹر کو ٹارگٹ کرکے شہید کردیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید سب انسپکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll