نیویارک:امریکہ دورے پر موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کےدورہ روس کادفاع کرتاہوں۔

نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دورہ روس پر پاکستان کو قصور وارٹھہرانا درست نہیں، سابق وزیراعظم عمران خان نےخارجہ پالیسی کےتحت روس کادورہ کیاتھا، سابق وزیراعظم کےدورہ روس کادفاع کرتاہوں،روس یوکرین جنگ کےحوالے سے پاکستان امن کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سےمذاکرات کی کیا صورت حال ہے،تفصیل میں نہیں جاسکتا،ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھک چکے ہیں، کسی تنازعےکاحصہ نہیں بنناچاہتے،ہم کسی جارح کی طرف داری نہیں کرنا چاہتے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بطوروزیرخارجہ خواتین کےحقوق کاعلمبردارہوں،ہم خواتین کوتعلیم تک رسائی دینےکےحامی ہیں،اافغانستان میں خواتین کوتمام بنیادی حقوق ملنےچاہئیں،امریکہ کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں ٹریڈ پر فوکس رہا،ہماری خارجہ پالیسی کا موٹو ایڈ کے بجائے ٹریڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی نئی حکومت کوعالمی برادری کےتوقعات پرپورااترناچاہیے،ہم سب کےساتھ دوستی رکھناچاہتےہیں،کسی سےدشمنی نہیں چاہتے،امریکہ کے ساتھ جامع دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں،
کشمیر کاز پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنےکی کوشش ہورہی ہے،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کےتناسب کوتبدیل کررہاہے،مقبوضہ کشمیر تنازع کےمنصفانہ حل کی ضرورت ہے،جنوبی ایشیامیں امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیرکاحل ناگزیرہے۔
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 7 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل




