ساڑھے 3 سال مسلسل مجھے بلیک میل کیا گیا کہ کسی طرح ان کو این آر او دے دو:عمران خان
ملتان:سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال مجھے مسلسل ہر طرح سے بلیک میل کیا گیا کہ کسی طرح ان کو این آر او دے کر ان کے کرپشن کیسز بند کردوں۔

ملتان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب جلسے کے لیے روانہ ہوا تو مجھے بار بار کہا گیا کہ عمران خان تمہاری جان کو خطرہ ہے، سامنے شیشہ لگا لو، قرآن کی آیت ہے، جو لوگ ایمان لے آئیں اللہ ان کا خوف ختم کردیتا ہے، میں نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی مجھے موقع ملا، اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور بزدل لوگوں نے ہمیں خوف دلوایا ہوا ہے کہ جب تک امریکہ کے جوتے پالش نہیں کرو گے،ہم زندہ نہیں رہ سکتے، ہم پر وہ حکمران مسلط رہے جو ہمیشہ سپر پاور کے سامنے گھٹنے ٹیکتے رہے، میں نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی مجھے موقع ملا، اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا، میڈیا کے ذریعے مجھ پر ذاتی حملے کرائے گئے، ساڑھے 3 برس مجھے ہر طرح سے بلیک میل کیا گیا کہ کسی طرح ان کو این آر او دے کر ان کے کرپشن کیسز بند کردوں، لندن میں بیٹھے بھگوڑے نے سازش کی، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کبھی کوئی انسانی معاشرہ بھی کسی گیدڑ کو لیڈر مانتاہے، نواز شریف تیسری بار ملک سے بھاگا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سارا میڈیا بتاتا ہے کہ شہباز شریف صبح 7 بجے جاگتا ہے،شہبازشریف میرا مالی صبح 6 بجے جاگتا ہے،منصوبہ بنانے والوں نے منصوبہ کچھ اور بنایا ہوا تھا،لیکن اللہ کو کچھ اور منظور تھا، جو سمجھتے تھے کہ تحریک انصاف غیر مقبول ہوگئی ہے،ان کی سیاسی قبریں کھودنے کا وقت آگیا ہے،ہماری اشرافیہ ڈر گئی اور انہوں نے اس سازش میں امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر مجھے گرایا، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب بنا تو مرغی کا ریٹ دو گنا ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اپنے ملک کی فکر نہ ہوتی تو میں کہتا کہ چند ماہ یہ اور چلیں تاکہ ساری قوم کے سامنے ان کی اصل شکل آئے ،کیونکہ جتنی دیر یہ چلیں گے ذلیل ہوں گے اور ان کو لانے والے بھی ذلیل ہوں گے،اسلام آباد میں جو عوام کا سمندر آرہا ہے،وہ دنیا کا سب سے بڑا ہجوم ہوگا،بات سیاست سے آگے چلی گئی ہے،اب یہ انقلاب ہے،جس نے پاکستانی عوام کو ایک قوم بنا دیا ہے،ہمارے فوجی بھی تیار ہیں دھرنے میں آنے کے لیے،پنڈی قریب ہے،ان کی فیملیز آئیں گی،ریٹائرڈ فوجی افسران بھی بھرپور شرکت کریں گے۔
عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ جب شہبازشریف اور اس کے بیٹے کو سزا ہونی تھی تو سازش کرنے والوں نے باپ بیٹے کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنادیا،کیا ایسے ملک میں برکت آسکتی ہے، عدلیہ کی آزادی کے لیے جیل گیا تو وہاں جاکر دیکھا کہ کوئی طاقتور ڈاکو جیل میں نہیں ہے،سب کمزور لوگ جیلوں میں ہیں۔
حالیہ بارشوں اور گلیشئیرز کے پگھلنے سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ
- 4 hours ago

سیکرٹری پاور ڈویژن کی بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے کی تصدیق
- an hour ago

بنگلا دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے ہائی اسکول کیمپس پر گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی
- 4 hours ago

کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس:گرفتار ٹھیکیدار 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
- 3 hours ago

مون سون ، چوتھے اسپیل کے دوران کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیرِ آب
- 4 hours ago

بابوسرٹاپ اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن
- 2 hours ago

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر بڑے سیاسی جلسے کا اعلان، باضابطہ درخواست جمع کرا دی
- 2 hours ago

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں قدیم روایت کے تحت ہونے والی ایک انوکھی شادی
- 2 hours ago
امریکی اداکار میلکم جمال وارنر کوسٹا ریکا کے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک
- an hour ago

راولپنڈی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی کار سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے
- 2 hours ago

بنوں، پولیس چوکی پر خوارج کے حملے بھرپور جوابی کارروائی سے پسپا
- an hour ago

سینیٹ الیکشن میں ایک بھی نام بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر نہیں شامل کیا گیا،بیرسٹر گوہر
- 27 minutes ago