Advertisement
پاکستان

ساڑھے 3 سال مسلسل مجھے بلیک میل کیا گیا کہ کسی طرح ان کو این آر او دے دو:عمران خان

ملتان:سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال مجھے مسلسل ہر طرح سے بلیک میل کیا گیا کہ کسی طرح ان کو این آر او دے کر ان کے کرپشن کیسز بند کردوں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 21st 2022, 1:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ساڑھے 3 سال مسلسل مجھے بلیک میل کیا گیا کہ کسی طرح ان کو این آر او دے دو:عمران خان

ملتان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب جلسے کے لیے روانہ ہوا تو مجھے بار بار کہا گیا کہ عمران خان تمہاری جان کو خطرہ ہے، سامنے شیشہ لگا لو، قرآن کی آیت ہے، جو لوگ ایمان لے آئیں اللہ ان کا خوف ختم کردیتا ہے، میں نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی مجھے موقع ملا، اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور بزدل لوگوں نے ہمیں خوف دلوایا ہوا ہے کہ جب تک امریکہ کے جوتے پالش نہیں کرو گے،ہم زندہ نہیں رہ سکتے، ہم پر وہ حکمران مسلط رہے جو ہمیشہ سپر پاور کے سامنے گھٹنے ٹیکتے رہے، میں نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی مجھے موقع ملا، اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا، میڈیا کے ذریعے مجھ پر ذاتی حملے کرائے گئے، ساڑھے 3 برس مجھے ہر طرح سے بلیک میل کیا گیا کہ کسی طرح ان کو این آر او دے کر ان کے کرپشن کیسز بند کردوں، لندن میں بیٹھے بھگوڑے نے سازش کی، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کبھی کوئی انسانی معاشرہ بھی کسی گیدڑ کو لیڈر مانتاہے، نواز شریف تیسری بار ملک سے بھاگا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سارا میڈیا بتاتا ہے کہ شہباز شریف صبح 7 بجے جاگتا ہے،شہبازشریف میرا مالی صبح 6 بجے جاگتا ہے،منصوبہ بنانے والوں نے منصوبہ کچھ اور بنایا ہوا تھا،لیکن اللہ کو کچھ اور منظور تھا، جو سمجھتے تھے کہ تحریک انصاف غیر مقبول ہوگئی ہے،ان کی سیاسی قبریں کھودنے کا وقت آگیا ہے،ہماری اشرافیہ ڈر گئی اور انہوں نے اس سازش میں امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر مجھے گرایا، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب بنا تو مرغی کا ریٹ دو گنا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ  اگر مجھے اپنے ملک کی فکر نہ ہوتی تو میں کہتا کہ چند ماہ یہ اور چلیں تاکہ ساری قوم کے سامنے ان کی اصل شکل آئے ،کیونکہ جتنی دیر یہ چلیں گے ذلیل ہوں گے اور ان کو لانے والے بھی ذلیل ہوں گے،اسلام آباد میں جو عوام کا سمندر آرہا ہے،وہ دنیا کا سب سے بڑا ہجوم ہوگا،بات سیاست سے آگے چلی گئی ہے،اب یہ انقلاب ہے،جس نے پاکستانی عوام کو ایک قوم بنا دیا ہے،ہمارے فوجی بھی تیار ہیں دھرنے میں آنے کے لیے،پنڈی قریب ہے،ان کی فیملیز آئیں گی،ریٹائرڈ فوجی افسران بھی بھرپور شرکت کریں گے۔

عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ جب شہبازشریف اور اس کے بیٹے کو سزا ہونی تھی تو سازش کرنے والوں نے باپ بیٹے کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنادیا،کیا ایسے ملک میں برکت آسکتی ہے، عدلیہ کی آزادی کے لیے جیل گیا تو وہاں جاکر دیکھا کہ کوئی طاقتور ڈاکو جیل میں نہیں ہے،سب کمزور لوگ جیلوں میں ہیں۔

Advertisement
جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

  • 14 گھنٹے قبل
وزیر اعظم شہباز شریف  کا دورہ آذربائیجان،   ترکیے کے صدر  طیب اردوان سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان،  ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات

  • 18 گھنٹے قبل
شہباز شریف  کی  27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے  استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت

  • 14 گھنٹے قبل
ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان

  • 18 گھنٹے قبل
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

  • 20 گھنٹے قبل
امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

  • 19 گھنٹے قبل
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان   نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

  • 16 گھنٹے قبل
اپوزیشن اتحاد کا  مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

  • 16 گھنٹے قبل
عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف

  • 15 گھنٹے قبل
پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے  حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ

  • 15 گھنٹے قبل
لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے

  • 18 گھنٹے قبل
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement