عوام کے معائنہ کیلئے غیر حتمی انتخابی فہرستیں رکھی جائیں گی


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں غیر حتمی انتخابی فہرستیں شائع کرنے کیلئے ہزاروں ڈسپلے سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ 20 ہزار سے زائد ڈسپلے سینٹرز 21 مئی سے 19 جون تک اوپن کھلے رہیں گے۔ ووٹ ڈالنے کا اہل شہری اپنے شناختی کارڈ کے عارضی یا مستقل ایڈریس کے مطابق اپنے ووٹ کا اندراج کرا سکتا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عوام کے معائنہ کیلئے غیر حتمی انتخابی فہرستیں رکھی جائیں گی۔ یہ ڈسپلے سینٹرز سرکاری عمارتوں اور تعلیمی اداروں میں قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں جا کر شہری اپنے کوائف اور ناموں کی جانچ پڑتال کر سکتے ہیں۔
#ECP pic.twitter.com/ds5DTIZ1hl
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) May 20, 2022
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں 12037 ، صوبہ سندھ میں 3609، صوبہ خیبر پختونخوا میں 3040 جبکہ بلوچستان میں 1473 مراکز قائم گئے ہیں۔
گورنمنٹ ملازمین اور ان کے خاندانوں کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ عارضی پتے پر بھی ووٹ کی منتقلی اور اس کا اندراج کرا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فارم سرکاری ویب سائٹ، الیکشن کمیشن کے دفاتر اور ڈسپلے سینٹرز پر بھی موجود ہیں۔

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 8 منٹ قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 5 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 4 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 3 گھنٹے قبل