Advertisement
پاکستان

شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر کر دی

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہو گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 21st 2022, 4:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی ، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہو ئے ، اس دوران شہباز شریف نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کر دی ، شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست دائر کی۔ 

انہوں نے کہا کہا گیا فیک کمپنیوں کے ذریعے معاملات کو چلایا گیا ، 2008 سے 2018 کے دوران الزامات لگائے گئے ، بہت سے الزامات کو پراسیکیوشن ٹیم نے چالان میں ختم کر دیا ، کہا گیا ایک اکاؤنٹ میں 2 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں لیکن ایف آئی آر اور چالان میں زمین آسمان کا فرق ہے ، شہبازشریف کیخلاف تحقیقات کی سربراہی سابق مشیر احتساب نے کی ۔

معلوم ہوا ہے کہ دوران سماعت وزیراعظم شہبازشریف روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ لندن کرائم ایجنسی نے تحقیقات کیں، ایک دھیلے کی بھی کرپشن کی ہوتی تو آج لندن نہیں جاسکتا تھا ، میں نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ، میرے خلاف دبئی، فرانس، سوئٹزرلینڈ میں تحقیقات کرائی گئیں ، پونے 2 سال تحقیقات ہوئیں ، جلاوطنی میں لندن اور امریکا میں قیام کیا ، میرے پاس حرام کا پیسہ نہیں تھا ، میرے تمام اثاثے ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہیں، تحقیقات میں کرپشن کا ایک روپیہ بھی ثابت نہیں ہوسکا ۔ 

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کیس کے حوالے سے وکلاء سے مشاورت مکمل ہوچکی ہے ، مشاورت کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کیس میں پارٹی بننے کی منظوری دی ۔ اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں ، اس لیے تحریک انصاف نے پارٹی بننے کا فیصلہ کیا ہے ، تحریک انصاف لائرز فورم کو فریق بننے کے لیے درخواست تیار کرنے کا کہہ دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال ہو گئے ابھی تک عبوری ضمانت کا ہی فیصلہ نہیں ہو رہا اور اب ملزم کہہ رہا ہے کہ میری مرضی کا وکیل لگا دیں جب کہ ہم چاہتے تھے سپریم کورٹ اس پر ازخود نوٹس لے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوا ۔

Advertisement
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 15 hours ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 3 days ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 16 hours ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 9 hours ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 10 hours ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 4 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 10 hours ago
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 3 days ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 days ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 13 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 3 days ago
Advertisement