اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد احسن یونس کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے ۔ پولیس سروس گریڈ20 کے ڈاکٹر اکبر ناصر خان نیکٹا میں تعینات تھے ۔
تبادلوں سے متعلق جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس محمد فیصل کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔ گریڈ 19 کے افسران سہیل ظفر چٹھہ اور یاسر آفریدی کی خدمات بھی خیبر پختونخوا سے وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کے عہدے سے ہٹائے جانے والے احسن یونس کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئیں ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
یاد رہے کہ دسمبر 2021 میں قاضی جمیل الرحمان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 8 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 15 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 9 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل






