اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا ۔


محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آج گرمی کی لہر برقرار رہے گی تاہم بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پنجاب کے وسطی و جنوبی اضلاع میں آندھی چلنے کاامکان ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں جاری گرمی کی لہر کےباعث عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران پنجاب کےوسطی/ جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا ، تاہم خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخو ا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہوائؤں/آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں پاراچنار 20، دیر(زیریں 9، بالائی 2)، چراٹ ، تخت بھائی 5، کالام 3، باچا خان ائیر پورٹ ، پشاور سٹی، سیدو شریف، مالم جبہ، 2،دروش ، کاکول 1 ،پنجاب میں مر ی 15، اسلام آباد(زیروپوا ئنٹ 3)، اٹک 2، راولپنڈی ( شمس آباد ،چکلالہ 1)، جہلم 1، کشمیر میں راولاکوٹ 15 ، گڑھی دوپٹہ 2، گلگت بلتستان میں استور 11، بابو سر 7، گلگت ، اسکردو 2اورگوپس میں 1 ملی میڑ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، موہنجوداڑو، لاڑکانہ 49، شہید بینظیر آباد، خیر پور اور دادو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 10 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 10 hours ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 10 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 11 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 10 hours ago
