پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے، دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کارکنان کو 25 مئی دن 3 بجے اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف اور حقیقی آزادی کے لیے جدو جہد کے لئے 25 مئی کو پوری قوم اسلام آباد پہنچے، میں 25 تاریخ کو دن 3 بجے کشمیر ہائی وے پر ملوں گا۔
کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب اپنی تیاری رکھیں،حکومت دو دن پہلے انٹرنیٹ بند کرے گی، ہو سکتا ہے یہ پیٹرول بھی بند کر دیں، میں نے آپ سب کو جگہ بتا دی ہے، آپ سب نے پہنچنا ہے،اس حکومت کو کسی صورت بھی تسلیم نہیں کریں گے، ہمارا مطالبہ اسمبلیاں توڑنا اور الیکشن کی تاریخ ہے، یہ سیاست نہیں، جہاد ہے، پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی ہمارے خلاف سازش کامیاب نہ ہو لیکن ہم ناکام رہے، سازش میرے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف کی گئی، رجیم چینج کی سازش کی گئی، اس میں وہ لوگ شامل ہوئے جو اپنی کرپشن چھپانا چاہتے تھے، 2018 میں ہمیں ملک دیوالیہ ملا، ملک ہر لحاظ سے آگے بڑھ رہا تھا، کورونا کے دوران ہماری حکومت نے بہترین طریقے معاملات کو سنبھالا، دھمکیاں دے کر ہماری توہین کی گئی،22 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا،دھمکی دی گئی کہ اگر عمران خان کو نہ ہٹایا تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس حکومت کی جرات نہیں کہ روس سے سستا تیل یا گندم لے سکے، میں عسکری قیادت سے مشورہ کرکے روس گیا، امریکہ کو بتایا گیا عمران خان ذاتی طور پر روس گیا،کرپٹ ترین چور، منشیات فروش کابینہ کا حصہ ہیں، وزیراعظم اور اس کے بیٹے وزیراعلیٰ کو سزا ہونی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میری 26 سالہ سیاست پر امن رہی ہے، ہم نے نہ کبھی انتشار پھیلانے کی کوشش کی نہ کسی کو کرنے دی، ہمارے جلسوں میں خواتین، بچوں سمیت ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد آتے ہیں، یہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے، یہ سیاست نہیں، ایک بار پھر کہتا ہوں کہ یہ سیاست نہیں، جہاد ہے، اس کے لیے میں ہر آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہوں۔

کوئٹہ: پولیس پارٹی پرمسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
- 10 گھنٹے قبل

مہنگے ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سبزی و فروٹ کی قیمتیں بے لگام
- 9 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک دفعہ پھر توسیع کر دی
- 8 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل پانچ دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل

برطانوی پاکستانی ماہرِ تعلیم سید زین عباس کا عالمی اعزاز، تعلیمی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری
- 9 گھنٹے قبل

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی ،مگر کیوں؟
- 7 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 7 گھنٹے قبل
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 10 گھنٹے قبل

راولپنڈی :ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،مزید 19 نئے کیسز رپورٹ
- 8 گھنٹے قبل











