آئی ایم ایف سے 2 دن میں معاہدہ کرکے واپس آؤں گا۔ آئی ایم ایف سے سب کچھ لکھوا کرلاؤں گا۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل


کراچی: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرپٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عوام پربوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے اس لئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جومعاہدے کئے اس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹراورڈیزل کی قیمت میں 150 روپے فی لیٹر بڑھانے پڑیں گے۔اسٹیٹ بینک کو شرح سود میں اضافہ کرنا پڑسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 2 دن میں معاہدہ کرکے واپس آؤں گا۔ آئی ایم ایف سے سب کچھ لکھوا کرلاؤں گا۔ موجودہ حالات میں قوم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔عمران خان جو دھرنا دھرنا کھیل رہے ہیں اس سے ملک کو نقصان ہوگا۔ عمران خان کا لانگ مارچ فرح گوگی کو بچانے کے لئے ہے انہوں نے ہمیشہ ذاتی سیاست کو پاکستان کے مفاد پرترجیح دی ہے آج ملک میں ایندھن کا بحران عمران خان کی وجہ سے ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین بتائیں پیسے کہاں چھوڑ کرگئے ہیں۔عمران خان اورشوکت ترین کے معاہدوں کا نتیجہ ہم بھگت رہے ہیں۔ یہ جھوٹ بولتے ہیں اور کوئی پیسہ چھوڑ کرنہیں گئے۔ ہرجگہ بارودی سرنگیں بچھا کرگئے ہیں۔سابق حکومت نے گیس اورایل این جی کے معاہدے نہیں کئے اورکوئلہ نہیں لیا یہ نااہل ہیں۔ عمران خان کی وجہ سے کروڑوں افراد غربت میں گئے۔
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے 21 ارب ڈالراگلے سال واپس کرنا ہیں۔ عمران خان ہردورمیں ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالتے رہے۔ عثمان بزدار نے سیمنٹ کے 16 لائسنس بیچے۔ شہبازشریف نے 10 سال میں ایک بھی سیمنٹ کا لائسنس نہیں دیا۔لائسنس ان کو دیا گیا جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔عمران خان بتائیں کہ انہوں نے فرح گوگی کو ٹرانسفرز کی اجازت دی تھی۔

معروف چینی کمپنی نے انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کروا دیا، ویڈیو وائرل
- 18 گھنٹے قبل

پی ایس ایل میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا
- 15 گھنٹے قبل

حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس
- 16 گھنٹے قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 18 گھنٹے قبل

لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ
- 17 گھنٹے قبل

اردون کے شاہ عبد اللہ دوئم2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،اچانک کئی ہزار روپے سستا،فئ تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 13 گھنٹے قبل

بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل طلب
- چند سیکنڈ قبل

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ
- 17 گھنٹے قبل












