پاکستان
لاہور میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ
وزیراعلی پنجاب نے ان مقامات پر موبائل فون سروس کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔

حکومت نے لاہور میں 20 مقامات پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والےاداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے ان مقامات پر موبائل فون سروس کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔
جرم
شہری پر منشیات کاجھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او ہربنس پورہ گرفتار
ایس ایس پی انویسٹی گیشنزکی انکوائری میں ایس ایچ او ہربنس پورہ پر قصوروار ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے شہری پر منشیات کاجھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او صفدر سجاد کو گرفتار کر کے پرچہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشنزکی انکوائری میں ایس ایچ او ہربنس پورہ پر قصوروار ثابت ہوا۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی بھی پولیس افسر کو حق حاصل نہیں کہ وہ عام شہری پر ظلم کرے اوراُسے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرے۔ کرپشن، اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔
سہیل چودھری نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پاکستان
ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی
کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہےکہ ملک بھر میں کہیں بھی ڈی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی 10 جولائی کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، محکمہ موسمیات سمیت متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک تھے۔
اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا عیدالاضحیٰ 10 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔
اس سے قبل زونل کمیٹی لاہور نے بھی اعلان کیا تھا کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحٰی 10 جولائی بروز اتوار کو ہو گی، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کرنا تھا۔
دنیا
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا
ریاض:سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذو الحج کا چاند نظر آیا گیا ہے ، عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی کو منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذوالحج 1443 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے جس پر سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی کو ہو گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ ساتھ متعدد خلیجی ممالک میں بھی چاند نظر آنے کی مستند شہادتوں کے بعد ذوالحج کے چاند کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
متعلقہ سعودی حکام کے مطابق مملکت میں یکم ذوالحجۃ 1443 ہجری کا آغاز 30 جون سے ہوگا، اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عیدالاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتے کو ہو گی۔
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آ یا، رویت ہلال کمیٹی لاہور
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے سستا ہوگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عمر ایوب
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
ملک میں مون سو ن بارشوں کا امکان ، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کا بل منظور
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کو نکالنے کی غلطی کا احساس ہو گیا ہے:شیخ رشید
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا:مفتاح اسماعیل