اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینئر کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے جعلی الزامات پر فرد جرم عائد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت دینے کے سنگین انسانی نتائج برآمد ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے محمد یاسین ملک پر لگائے گئے من گھڑت الزامات کو ختم کرکے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
انہوں نے بھارتی عدالت کی طرف سے محمد یاسین ملک پر غلط فرد جرم عائد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں میں سب سے نمایاں اور قابل احترام آواز ہیں، بھارت انہیں فوری طور پر رہا کرے اور انہیں اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ ملنے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عشروں سے جاری بھارتی جبر کے خلاف ان کے پختہ عزم کو ایسے غیر منصفانہ فیصلوں سے متزلزل نہیں کیا جاسکتا ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنا چاہیے،بھارت کو جان لینا چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کے استعمال سے ہمیشہ کے لیے نہیں روک سکتا جو انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت دیا گیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ انہیں بھارت کو محمد یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی اس سنگین ناانصافی کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اگر بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت دی گئی تو اس کے سنگین انسانی نتائج برآمد ہوں گے۔

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 hours ago
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 hours ago

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 hours ago

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 hours ago

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 hours ago

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 hours ago

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 hours ago

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 8 hours ago

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 hours ago

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 7 hours ago

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 hours ago