ایرانی فائرایئرکرافٹ 40میٹرک ٹن پانی ایک باربرسا سکتا ہے۔ایرانی فائرایئرکرافٹ14 ہیلی کاپٹرز کے برابر ہے


بلوچستان کے ضلع شیرانی کےجنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ پرقابو پالیا گیا۔
حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں کی بدولت آگ بھجا دی گئی ہے۔ایران کافائرفائٹنگ ہیلی کاپٹرآگ بجھانے میں مدد گارثابت ہواہے۔امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔
ترجمان بلوچستان فرح عظیم نے بتایا کہ ایرانی فائرایئرکرافٹ کے شامل ہونےسے آگ بجھانےکےآپریشن میں تیزی آئی۔ایرانی فائرایئرکرافٹ 40میٹرک ٹن پانی ایک باربرسا سکتا ہے۔ایرانی فائرایئرکرافٹ14 ہیلی کاپٹرز کے برابر ہے۔
ایف سی کے ایک ونگ اور آرمی کے دو ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پی ڈی ایم اے، محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آگ آبادی سے دور دس ہزار فٹ بلندی پر پہاڑوں میں لگی تھی اور خشک موسم کے باعث پھیل رہی تھی۔ آگ سے قریبی گاﺅں کی آبادی دس کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جس کے دس خاندانوں کو میڈیکل ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کی جانب سے آگ کو بجھانے کی کوشش کے دوران تین افراد ہلاک اور تین زخمی بھی ہوئے۔فاریسٹ آفیسرز کے مطابق آگ سے جنگل کا 35 فیصد حصہ جل چکا ہے۔
بی بی سی کے مطابق آگ چند روز پہلے خیبر پختون خوا کے علاقے تورغر میں لگی تھی جہاں سے یہ آگ شیرانی تک پہنچی اور پھر شیرانی کے مختلف علاقوں تک پھیلنے کے بعد پھر یہ شرغلی تک پہنچ گئی
اس علاقے میں چلغوزے اور زیتون کے جنگلات ہیں ۔ بی بی سی نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں چلغوزے کے جنگلات کا شمار دنیا کے بڑے جنگلات میں ہوتا ہے۔ یہ جنگل مجموعی طور 26 ہزار ایکڑ پر محیط ہے۔
ہزاروں لوگوں کے روزگار اور معاش کا انحصار اسی جنگل پر ہے۔یہ جنگلات تین ارب ڈالر پیداوار کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہاں سے ہر سال 650 سے لے کر 675 میٹرک ٹن کا چلغوزہ پیدا ہوتا ہے اور مجموعی طور پر چلغوزے کی 2.6 ارب کی تجارت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع شیرانی میں یہ آگ 18 مئی کو لگی تھی ۔حکام کا کہنا ہے نقصانات کا اندازہ کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد لگایا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
- 21 minutes ago

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
- 9 hours ago

الخدمت فاؤنڈیشن کا 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا آغاز
- 12 hours ago

سوات اور گردونواح میں ایک دفعہ زلزلے کے شدید جھٹکے
- 11 hours ago

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘ ریلیز کردیا گیا
- 15 hours ago

وفاقی حکومت نے 2025-2026 کیلئے گندم پالیسی کی منظوری دے دی،فی من قیمت کتنی مقرر؟
- 13 hours ago

کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر اعلی کے پی
- 15 hours ago

ٹرمپ کی بھارت کو روس سے تیل کی خریداری نہ روکنے پر ایک بار پھر بھاری ٹیرف کی دھمکی
- 25 minutes ago

ہری پور: باراتیوں سے بھری بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
- 11 hours ago

پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعظم
- 9 hours ago

ایف آئی اے کراچی سرکل کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
- 9 hours ago

افغان طالبان اورخارجی دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات
- 13 hours ago