پاکستان
اہلیان لاہور صبح 9 بجے بتی چوک پہنچیں:حماد اظہر
لاہور:رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے حقیقی آزادی مارچ کے لیے کارکنان کو صبح 9 بجے بتی چوک پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے تحریک انصاف کے زیر اہتمام حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے کارکنان کو صبح 9 بجے بتی چوک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ 12 جماعتوں کی ایک عمران خان سے ٹانگیں کانپ گئی ہیں۔
انہوں نے اہلیان لاہور کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صبح 9 بجے بتی چوک پہنچیں، جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔
12 جماعتوں کی ایک عمران خان سے ٹانگیں کانپ گئی ہیں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 24, 2022
اہلیان لاہور، صبح ۹ بجے بتی چوک پہنچیں۔ جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے انشاللہ۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب حقیقی آزادی مارچ کی کال دے رکھی ہے، عمران خان خیبرپختوانخوا سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔
حقیقی آزادی مارچ کوروکنے کے لیے پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات کریک ڈاؤن کیا جس میں کچھ کارکنان کی گرفتاریاں بھی عمل لائی گئیں۔
حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر خیبر پختونخوا اور پنجاب سے اسلام آباد جانے والے راستوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ شہر بھر میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مارچ کسی صورت بھی اسلام آباد نہیں پہنچے گا، 10 بندے بھی اٹک پل کراس نہیں کرسکیں گے۔
پاکستان
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آ یا، رویت ہلال کمیٹی لاہور
لاہور:رویت ہلال کی زونل کمیٹی لاہور کے عہدیداران نے کہا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحٰی 10 جولائی کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں جاری ہے جبکہ اس حوالے سے زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، محکمہ موسمیات سمیت متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق زونل کمیٹی لاہور نے اعلان کیا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحٰی 10 جولائی بروز اتوار کو ہو گی، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر مذہبی امور پنجاب نے بتایا کہ ذی الحج کا چاند آج صبح 7 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوا،غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے اور 49 منٹ ہے، پنجاب میں غروب آفتاب کا وقت 7 بج کر 13 منٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاند 7 بج کر 45 منٹ یعنی 32 منٹ تک دیکھ جا سکتا ہے، چاند کی عمر 19گھنٹے سے کم ہو تو ملک کے کسی کونے میں کہیں نظر نہیں آتا، چاند کی عمر 26 گھنٹے تک ہو جائے تو وہ نظر آ سکتا ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی رکن اسمبلی سعید آفریدی نے استعفیٰ دے دیا
کراچی: تحریک انصاف کے رہنما سعید آفریدی نے سندھ اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سعید آفریدی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بھجوا دیا۔
سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث سندھ اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
ایم پی اے سعید آفریدی کے استعفے پر عمران خان زندہ باد بھی لکھا ہوا ہے۔
پاکستان
عدالتی فیصلوں کیخلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں:مولانافضل الرحمان
اسلام آباد:جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں جس میں انہوں نے وزیراعظم کو سود کے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں،امت مسلمہ سود کو ملک میں معاشی نظام کے تباہی کا سبب سمجھتی ہے۔
جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل بینک کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ٹاسک فورس کو حکم دیا کہ نیشنل بینک کی اپیل واپس لینے کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی،204 روپے75 پیسے کا ہو گیا
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
عمران خان کو نکالنے کی غلطی کا احساس ہو گیا ہے:شیخ رشید
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
سرگودھا :مسافربس اور رکشہ میں خوفناک تصادم ، 5 افراد جاں بحق
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کا بل منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 7 پیسے سستا ہو گیا
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
ملک میں مون سو ن بارشوں کا امکان ، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
پاکستان 2 دن پہلے
مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا سندھ حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان