Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما میاں محمود الرشید کو لاہور ست گرفتار کر لیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 25th 2022, 5:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو گرفتار کر لیا گیا

میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی ویر میاں محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ محمود الرشید میٹنگ میں شرکت کے بعد وفاقی کالونی جوہر ٹاؤن سے نکل رہے تھے کہ ان کو گرفتار کر لیا گیا، تحریک انصاف کے ترجمان نے بھی میاں محمود الرشید کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement