سری نگر : بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے ۔


تفصیلات کے مطابق بھارت کی عدالت نے کئی ماہ سے قابض فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو آج دہلی عدالت میں پیش کردیا۔
بھارتی خبرایجنسی کے مطابق این آئی اے نے یاسین ملک کوسزاموت سنانے کا مطالبہ کردیا ، بھارتی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا،مقامی وقت کےمطابق 3بج کر 30منٹ پر سنایاجائےگا۔
خیال رہے کہ یاسین ملک پر ہندوستانی حکومت نے دہشت گردی کےلیے مالی معاونت کا جھوٹا الزام عائد کر رکھا ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی میں واقع قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے 19 مئی جمعرات کے روز یاسین ملک کو شدت پسندی کی معاونت سے متعلق ایک کیس میں قصوروار قرار دیا۔
بھارتی حکومت نے دفعہ 370 کے خاتمے سے پہلے ہی دہشت گردی سمیت متعدد الزامات کے تحت یاسین ملک کو گرفتار کر لیا تھا، جو گزشتہ کئی برسوں سے دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ بھارت نے ان پر ملک سے جنگ چھیڑنے، دہشت گردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سمیت متعدد سخت دفعات کے تحت مقدمات دائر کر رکھے ہیں۔
دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک کو مجرم قراردیے جانےکےخلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے ، بھارتی فوج کےلاؤڈ اسپیکر پر اعلانات،کاروبار بندرکھنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔
خبر میں تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 19 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک گھنٹہ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 منٹ قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل






