تحقیقات میں وزارت داخلہ سمیت کسی ادارے نے مداخلت نہیں کی، FIA کا سپریم کورٹ میں جواب
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا ہے کہ تحقیقات میں وزارت داخلہ سمیت کسی ادارے نے مداخلت نہیں کی۔


ایف آئی اے نے اہم شخصیات کے مقدمات میں مبینہ مداخلت کے کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہاگیا ہے کہ کچھ شخصیات کے نام تحقیقات مکمل نہ ہونے کے باوجود 7 ۔ 8 سال سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں تھے، نئی حکومت نے قوانین میں ترمیم کی، اس کے بعد ہی نام ای سی ایل سے نکالے گئے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، سنگین جرائم اور قومی سلامتی سے متعلق جرائم کرنے والوں کے نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گئے۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ سمیت کسی ادارے کی بھی ایف آئی اے تحقیقات میں مداخلت نہیں کی،ایف آئی اے کی درخواست پر فاروق باجوہ کو پراسیکوٹر تعینات کیا گیا۔
ایف آئی اے حکومت، عدالتوں اور تحقیقاتی اداروں کی سفارش پر ای سی ایل میں نام ڈالتی ہے،حکومت کی جانب سے حال ہی میں ای سی ایل رولز میں ترمیم کی گئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ منشیات کے مقدمات اور بڑے پیمانے پر فراڈ کرنے والوں کے نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گئے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل



