کھیل
نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے
اسکردو: اسکردو میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی نماز جنازہ صبح 10 بجے اولڈ ینگ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ اہل خانہ کے مطابق 55 سالہ کوہ پیما علی رضا گزشتہ کچھ دنوں سے ریجنل اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکے ۔
سدپارہ معمول کی تربیتی مشق کے دوران پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 1986سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ علی رضا نے رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا ۔
علی رضا سدپارہ کا شمار پاکستان کے معروف کوہ پیماؤں میں ہوتا ہے وہ ملک میں موجود 8 ہزار سے بلند پانچ چوٹیوں میں سے 4 کو متعدد بار سر کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
انہوں نے نانگا پربت، گیشربرم ون، براڈ پیک اور گیشربرم ٹو کو متعدد بار سر کیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے ۔
پاکستان
نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے فوج کا ریسکیو آپریشن جاری
نانگا پربت پر پھنسنے والے کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل کو نکالنے کےلیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل کونکالنے کے لیے ہائی رسک ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے جس میں آرمی ایوی ایشن کےہیلی کاپٹر،گراؤنڈ سرچ ٹیم اور پورٹرز شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ آرمی کے پائلٹ پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے آج دوبارہ پرواز کریں گے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی پائلٹوں نےجرأت مندانہ کوشش کرتے ہوئےخراب موسم میں دو ہیلی مشن کیے لیکن گھنے بادلوں اور بہت زیادہ اونچائی کی وجہ سے کوہ پیماؤں کو نہیں اٹھایا جاسکا۔
اس کے علاوہ کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے لیے زمینی ٹیم نے کیمپ2 سے کوشش کی۔
تجارت
بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی
نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ جاری کر دیا۔

ایک ماہ کیلئے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے منظوری، نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ جاری کر دیا۔
سی پی پی اے نے7روپے96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے27 جون کوایف سی اے پر سماعت کی تھی۔
نیپرا نوٹیفیکشن کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
پاکستان
وزیراعظم کا بلوچستان میں جاری بارشوں سے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں جاری بارشوں سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ وزیرِاعظم نے چیف سیکریٹری کو بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو فوری طور متاثرہ علاقوں کے دورے کی ہدایت کی ۔
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع قلعہ سیف اللّٰہ روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، ریلوں میں بہنے اور بوسیدہ مکانات گرنے سے اموات کی تعداد 42 تک پہنچ چکی ہے ۔
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالرکی قیمت میں 2 روپےسے زائد کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
جان کوخطرہ، عمران خان کوحاضری سے استثنیٰ مل گیا، عبوری ضمانت میں توسیع
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
راولپنڈی عدالت نے بھی عمران ریاض خان کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران ریاض کی گرفتاری کا معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
-
دنیا ایک دن پہلے
وزیر اعظم سے اختلافات: برطانوی صحت اور وزیرخزانہ مستعفی
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
اسلام آباد، راولپنڈی میں گرین و بلیو لائن بس سروس کا افتتاح ، ایک ماہ تک مفت سفرکی سہولت