پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نمبر بدل گیا ہے، اس لیے لانگ مارچ ناکام ہونے پر عمران خان سپریم کورٹ کو آواز دے رہا ہے۔


یوم تکبیر کے موقع پر بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلے منتیں کرکے اداوں کو سیاست میں گھسیٹتا ہے پھر انہی اداروں کو گالیاں نکالتا ہے، ادارے اس کی سیاست سے دور رہیں،سپریم کورٹ کو غیر جانبدار رہنا ہوگا، کیا عدالتوں کا یہ کام رہ گیا ہے کہ اس کی مدد کو آئیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دوست کے ذریعے آصف زرداری کی منت کروائی، لانگ مارچ سے پہلے نواز شریف کی منتیں شروع کردی تھیں، انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پنجاب کے کسی شہر میں پی ٹی آئی کا 200 سے زیادہ بندہ باہر نہیں نکلا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عالمی دباؤ نظر انداز کر کے 5 بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے، نواز شریف نے اربوں ڈالر کی امداد ٹھکرا کر دنیا کو ایبسولوٹلی ناٹ کہا اور ایٹمی دھماکے کیے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں سے روکنے کے لیے کئی ملکوں نے دھمکیاں دیں، یوم تکبیر کا مطلب ہے دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا، قوم کو یوم تکبیر کی مبارک باد دیتی ہوں۔
اپنی تقریر کا شعر سے آغاز کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں چلی آتی ہوں اتنی دور سے، کچھ تو نسبت ہے بہاولپور سے۔
رہنما ن لیگ ن کے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو روشنیاں دیں، نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کیے، نواز شریف نے دہشت گردی سے نجات دلائی۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا، سوائے مہنگائی کے عمران خان نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا، پاکستان کو کسی دشمن سے نہیں، فساد اور فتنے سے خطرہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ تیاری نہ ہونے کی بات کرنے والے کی آگ لگانے، پولیس والوں پر گولیاں چلانے کی تیاری پوری تھی، شہید ہونے والے پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتی ہوں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران اپنے بچوں سے کہیں، تاج برطانیہ کا طوق گلے سے اتار کر برٹش پاسپورٹ پھاڑ کر آئیں، اور لانگ مارچ کی قیادت کریں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف چند مہینوں میں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے، انقلابی پولیس کے اور ڈنڈوں کے ڈر سے دبک کر گھروں میں نہیں بیٹھ جاتے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش ہوئی تھی تو سازشیوں کی منت کیوں کی تھی؟ عمران خان نے جنوبی پنجاب والوں سے جھوٹا وعدہ کیا، حکومت میں آتے ہی جنوبی پنجاب کو بھول گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 4 hours ago

لاہور: اسموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ فارسٹ کی کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری
- 4 hours ago
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 19 hours ago

زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
- 7 hours ago

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی، اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 2 hours ago

27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب
- 7 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
- 3 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
- 3 hours ago

بلوچستان :سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند
- 4 hours ago

پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم
- 22 minutes ago

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور
- 7 hours ago

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں
- 5 hours ago









