کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ آج بروز اتوار ہو رہی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا آغازہوگیا ، پولنگ بغیر کسی وقفی کے شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں 5624 پولنگ اسٹیشن اور 13533 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں۔ 36لاکھ 10ہزار سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 20 لاکھ 43ہزار828 مرد جبکہ15 لاکھ 70 ہزار896 خواتین ووٹرز شامل ہیں ۔
صوبے کے کل 6259وارڈز پر 17774 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ پہلے مرحلے میں 7میونسپل کارپوریشن، 838 یونین کونسل، 914 شہری وارڈ اور 5345 دیہی وارڈوں میںبلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔
دوسرے مرحلے میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اور چیئرمین یونین کونسلز کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔
مجموعی طور پر 6259 وارڈ سے منتخب ہونیوالے کونسلرز ہی اپنے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کرینگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور لسبیلہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دونوں اضلاع کے وارڈز میں انتخابات نہیں ہونگے۔ضلع موسی خیل پشین ژوب اور دیگر اضلاع میں 102 ارڈ پر بھی بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔ ضلع کوئٹہ اور ضلع لسبیلہ میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کیا جارہا ہے ۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے بلوچستان بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے دو ہزار کے قریب پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا ہے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 14 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 14 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 9 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 8 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago








