اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے نیب ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے سیکشن 14 کا فائدہ نواز شریف کو ہوگا جبکہ نیب ترامیم کا مقصد پی پی اور ن لیگ کی قیادت کو بچانا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیب قوانین میں جو ترامیم کی گئی ہیں یہ وہی ہیں جو یہ ہم سے این ار او ٹو لینا چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی آزاد ادارے کی حیثیت کو کمپرومائز کیا گیا ہے، نیب کو اینٹی کرپشن پنجاب اور ایف آئی اے جیسا بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ یہ عارضی اور غیر فطری اتحاد ہے اور یہ گروپ عمران خان کو نیچا دکھانے کے لیے جمع ہوا ہے۔
سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے پر ازخود نوٹس لینا چاہئے۔
شاہ محمود قریشی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کلپ بے بنیاد ہے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان ایسا کریں اور بولیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی نے نیب قوانین میں ترامیم اور الیکشن ترمیمی بل 2022 منظور کیا تھا، الیکشن ترمیمی کے تحت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور اوورسیز ووٹنگ سے متعلق گزشتہ حکومت کی ترامیم ختم کردی گئی ہیں۔

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 5 گھنٹے قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 7 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 2 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 8 گھنٹے قبل





.webp&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)

