اسلام آباد: و زیر اعظم شہباز شریف برادر ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے آج ( منگل) ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔


تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم صدر اردگان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی ۔ یہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہو گا۔
پاکستان ترکی دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے کے علاوہ دونوں رہنما علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ دونوں رہنما اپنی ملاقاتوں کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
اس سال پاکستان اور ترکی سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ دورے کے دوران، وزیراعظم پاکستان اور ترکی کے صدر مشترکہ طور پر ایک لوگو کی نقاب کشائی کریں گے، جو غیر معمولی دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ میں اس اہم سنگ میل کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔
دورے کے دوران ترک وزرائے خارجہ، تجارت اور صحت کے وزرا وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم ترک فارن اکنامک ریلیشن بورڈ کے تعاون سے منعقد ہونیوالے پاک ترکی بزنس کونسل فورم میں بھی شرکت کرینگے ، ان تقریبات کے دوران وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کرینگے اور ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور پاکستان ترکی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کی ترغیب دینگے۔
وزیر اعظم کے دورہ ترکی سے دونوں ممالک کے درمیان قیادت کے مکالمے اور موجودہ کثیر جہتی سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور اس منفرد شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوششوں کو نئی تحریک ملے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کوشام 5بجے طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا،جھنگ میں ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگادیا گیا
- 21 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 30 منٹ قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ
- 10 منٹ قبل

تھائی لینڈ کی عدالت نےلیک فون کال کے معاملے پروزیراعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا
- 4 منٹ قبل

سندھ حکومت کا سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے 15 ستمبر سے مہم کے آغاز کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
راولپنڈی:میں خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر داخلہ کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،مشترکہ امور، اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

ایران کا جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر غور
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور
- ایک گھنٹہ قبل

خواتین کے لباس سے متعلق نامناسب بیان دینے پر عظمیٰ بخاری نے غلطی تسلیم کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

راولپنڈی: قبر سے بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر تحقیقات عمل شروع
- 35 منٹ قبل