Advertisement
تجارت

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری 

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  (نیپرا ) نے بجلی  کی قیمتوں میں 3روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مئی 31 2022، 4:16 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری 

تفصیلات کے مطابق عوام پرایک بار پھر بجلی بم گرانے کی  تیاری مکمل کر لی گئی ،  نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ 12 ارب55 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، نیپرا حکام نے کہا کہ  اپریل میں گیس 7.82 ایل این جی سے 10.78 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی ، اس کمی کو فرنس آئل چلا کر پورا کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں کوئلے اور فرنس آئل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ 

نیپرا نے فی یونٹ بجلی 4روپے پانچ پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ،   درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 51ارب سے زائد  روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ، کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے صارفین پر51 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹی فکیشن  جاری ہونے پر ہو گا۔ 

اس سے قبل  الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی ۔ 

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض بحالی پروگرام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرط عائد کی ہے۔

دوسری جانب ملک میں بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق ملک میں منگل کو بجلی کی طلب 28200 میگاواٹ ہے ۔ ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 200 میگاواٹ ہے ۔

طلب اور رسد میں فرق بڑھنے کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانہ بھی بڑھا دیا گیا۔ شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ 

Advertisement
 ٹرائی سیریز: ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ، جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے،سلمان آغا

 ٹرائی سیریز: ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ، جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے،سلمان آغا

  • 42 منٹ قبل
ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،فتنۃ الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،فتنۃ الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 گھنٹے قبل
جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید چودہ روز کی توسیع

جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید چودہ روز کی توسیع

  • 5 گھنٹے قبل
 علامہ اقبال لاء کالج آزادی چوک سرگودھا میں بیادِ اقبال مشاعرہ کا انعقاد

 علامہ اقبال لاء کالج آزادی چوک سرگودھا میں بیادِ اقبال مشاعرہ کا انعقاد

  • چند سیکنڈ قبل
مظفر آباد: انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور نئے وزیرِاعظم منتخب

مظفر آباد: انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور نئے وزیرِاعظم منتخب

  • 4 گھنٹے قبل
وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا

  • 6 گھنٹے قبل
حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں،شہبازشریف

حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں،شہبازشریف

  • 3 گھنٹے قبل
اوچ شریف: بس کی ٹکر سے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار جاں بحق

اوچ شریف: بس کی ٹکر سے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار جاں بحق

  • 5 گھنٹے قبل
روس سے نبرآزما یوکرین کا فرانس سے 100 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

روس سے نبرآزما یوکرین کا فرانس سے 100 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

  • 3 گھنٹے قبل
مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع

  • 5 گھنٹے قبل
فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف اکساتے ہیں،گرفتار دہشتگر د کے انکشافات

فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف اکساتے ہیں،گرفتار دہشتگر د کے انکشافات

  • 6 گھنٹے قبل
کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کیا رہی؟

کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کیا رہی؟

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement