منشیات برآمدگی کیس :وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ25 جون کو فردجرم کیلئے عدالت طلب
لاہور : عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، عدالت نے رانا ثناءاللہ کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرتے ہوئے 25 جون کو کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت عدالت نے رانا ثناء اللہ کی پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر اے این ایف سے جواب طلب کرلیا ہے ، رانا ثناء اللہ کی حاضری سے مستقل معذرت کی درخواست پر وکلاء آئندہ دلائل دیں۔
تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے شریک ملزمان نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستوں کو واپس لیا، عدالت نے درخواستوں کو واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردیا۔
رانا ثناء اللہ کی عدم حاضری پر ان کے وکیل نے موقف دیا کہ وفاقی وزیر داخلہ ہونے کے باعث انہیں اسلام آباد میں جلدی جانا ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہوسکے۔
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اے این ایف حکام نے 15 کلو منشیات برآمدگی کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات فورس نے یکم جولائی 2019 کو سیکھکی کے نزدیک اسلام آباد-لاہور موٹروے سے گرفتار کیا تھا۔ رانا ثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔
اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد منشیات فورس کے ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔

مظفر آباد: انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور نئے وزیرِاعظم منتخب
- 16 گھنٹے قبل

فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف اکساتے ہیں،گرفتار دہشتگر د کے انکشافات
- 18 گھنٹے قبل

روس سے نبرآزما یوکرین کا فرانس سے 100 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
- 15 گھنٹے قبل

حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں،شہبازشریف
- 16 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،فتنۃ الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد جہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ، جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے،سلمان آغا
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے طلبہ میں سکالرشپش چیک تقسیم کر دیئے
- 12 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا
- 18 گھنٹے قبل

جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید چودہ روز کی توسیع
- 18 گھنٹے قبل

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع
- 18 گھنٹے قبل

اوچ شریف: بس کی ٹکر سے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

علامہ اقبال لاء کالج آزادی چوک سرگودھا میں بیادِ اقبال مشاعرہ کا انعقاد
- 13 گھنٹے قبل










