وفاقی کابینہ نے عوام کو 25 مئی کے لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر مبارکباد دی۔


وفاقی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست مخالف لانگ مارچ ہوا تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ اور تشدد کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیاگیا۔وفاقی کابینہ نے عوام کو 25 مئی کے لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ کسی بھی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں ہونا چاہیے۔وزیرداخلہ راناثنااللہ نے وفاقی کابینہ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہ کسی بھی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔کابینہ نے قانون نافذ کرنے والےاہلکاروں کو فرائض بخوبی انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
کابینہ نے رانا ثنا اللہ، مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سمیت 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی 25مئی کے لانگ مارچ کےدوران تشدد اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات کرے گی۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں مولانا اسعد محمود کاقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
وفاقی کابینہ نے 25 مئی کے مارچ کے اعلان اور اسلام آباد پر حملے کا نوٹس بھی لیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا25مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی۔خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کواستعمال کیاگیا
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ایک دن پہلے خیبرپختونخوا ہاوس میں مسلح جتھوں کو جمع کیا۔گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بھی پولیس پر حملہ کیا۔کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی واضح طور پر ریاست پر حملے کی کوشش تھی۔
وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے بیان کا بھی نوٹس لیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا تھا اس بار ضرورت پڑی تو پوری قوت کےساتھ اسلام آباد آئیں گے۔

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 3 hours ago

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 3 hours ago

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد
- 4 hours ago

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 3 hours ago

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 3 hours ago

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 32 minutes ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 20 hours ago

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 3 hours ago

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 2 hours ago

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 2 hours ago

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 43 minutes ago

فیلڈ مارشل ، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت
- 4 hours ago



