پاکستان
ملک میں بجلی بحران سنگین ، 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری
اسلام آباد: ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے، مختلف علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق : ملک میں بجلی بحران جاری ہے ،گرمی سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ، ملک میں بجلی کی طلب 27 ہزار 700 میگاواٹ ہوگئی ہے جبکہ رسد 21 ہزار میگاواٹ ہے۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 700 میگاواٹ ہے ، جبکہ زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے ۔ بجلی کی طلب و رسد کے مطابق شارٹ فال دن بھر کم زیادہ ہوتا رہتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تیل گیس کوئلے کی قلت برقرار ہے، متعدد پلانٹس تیل اور گیس کی قلت کے باعث ابھی بھی بند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کا شارٹ فال 750 میگا واٹ ہوگیا ہے، لاہور میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
لیسکو نے تاحال لوڈشیڈنگ شیڈول جاری نہیں کیا ہے اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب لاہور کے دیہی علاقوں میں 12 بارہ گھنٹے تک کی لوڈشیدنگ کی جارہی ہے۔
کھیل
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع تاحال جاری ہے
پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات طے نہ پانے کے سبب چیمپئنز ٹرافی2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع تاحال جاری ہے، بھارت پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے تو دوسری طرف چیمپئنزٹرافی ہائی برڈ ماڈل پر تسلیم نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
پی سی بی کے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے سے پیش رفت نہیں ہورہی لہٰذا موجودہ صورتحال میں شیڈول کا اعلان اگلے 24گھنٹے میں مشکل ہے، اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں ممکن ہوسکے گا۔
دوسری جانب اسٹیک ہولڈر شیڈول کے مطابق باہمی اتفاق کے ساتھ ایونٹ کے انعقاد کے حق میں ہیں۔ ادھر براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پاک بھارت میچ کے بغیر شیڈول تسلیم نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، براڈ کاسٹرز نے پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا بھی بتا دیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جے شاہ کے ذمےداریاں سنبھالنے سے قبل شیڈول کے معاملے کوحل کرنے کے لیے کوشاں ہیں جب کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ یکم دسمبر کو چیئرمین آئی سی سی کی ذمےداریاں سنبھالیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نےکہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔
پاکستان
بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک
صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی بنوں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 12 فوجی جوان شہید ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 خارجی دہشتگرد بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر کو خوارج نے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
دہشتگردوں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر بارودی مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دیا،خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ارد گرد کا انفرا اسٹرکچر بھی متاثر ہوگیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، جن میں 10 سکیورٹی فورسز کے جوان اور2 فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی شدید الفاظ میں مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارجی دہشت گردوں کے حملے میں 12 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے واقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشگردی کے خلاف شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔
علاقائی
سندھ :ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا
سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے، اس حوالے سے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کے امتحانی مراکز میں سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے امیدواروں کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی اپنے پاس رکھنا ہو گی۔
رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں مختلف مقامات پر 3 امتحانی مراکز قائم ہوں گے جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے فراہم کر دیے ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
تفریح ایک دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ