وزیراعظم کا پاکستان اورترکی کےدرمیان تجارتی تعلقات کےفروغ کیلئےمواقع سےاستفادہ کی ضرورت پرزور
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش اور مواقع سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق انقرہ میں ترکی پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ا س ضمن میں مشترکہ حکمت عملی سے صنعت کو مزید ترقی ملے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ حکومت اس ضمن میں تمام ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے زلزلے، خوراک اور دوسری قدرتی آفات کے دوران مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے دونوں ملک ترقی اور خوشحالی کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو اس وقت درپیش اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔
وزیراعظم نے ترک تاجروں کو پاکستان میں پن بجلی ، شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی ۔
انہوں نے پاکستان میں سولر پارکس کے منصوبوں میں ترک سرمایہ کاری کو سراہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے بعد پاکستان چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرلے گا ۔
انہوں نے ڈیموں کی تعمیر، سستی بجلی کی پیداوار اور گاڑیوں کی تیاری کے شعبوں میں ترکی کی شاندار صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں ترک سرمایہ کاری کو ترکی کی تاجر برادری کیلئے منافع بخش قرار دیا۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 21 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 hours ago







