اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دینگے : وزیرداخلہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں اسلام آباد کی سیکیورٹی اور پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے متعلق غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جا سکتا، اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا جبکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امن و امان کیلئے اسلام آباد پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کو مزید مالی ، تکنیکی وسائل اور لیگل سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی تنخواہیں اور الاؤنسز کو پنجاب پولیس کے مساوی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پولیس کے شہداء پیکیج کے ایک ارب کے بقایاجات فی الفورادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فرنٹئیر کانسٹیبلری کو بطور فساد مخالف فورس استعمال کرنے کیلئے ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ دارالحکومت کی فول پروف سکیورٹی کیلئے لاہور کی طرز پر اسلام آباد سیف سٹی کو جدید ترین بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور امن و امان کی یقینی بنانے کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے بھی اسلام آباد میں کیمروں کی کوریج کو 100 فیصد کررہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے فسادی مارچ کے شرپسندوں کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکاورں پر تشدد اور حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدالت حکم دے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج اور اجتماع کی اجازت دی جائے ، پی ٹی آئی کے احتجاج کے راستے میں کسی شہر میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت حکم دے کہ احتجاج کیلئے آنے والوں کیخلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن یا کارروائی نہ کی جائے ۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے الیکشن کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 12 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 4 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 4 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل




