جی این این سوشل

تجارت

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر میں مزید بہتری کا عمل جاری ہے، انٹر بینک میں آج ڈالر 59 پیسے سستا ہو کر 197 روپے 87 پیسے کا ہو گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے، جس کے بعد آج بھی انٹر بینک میں ڈالر 59 پیسے سستا ہونے کے بعد 198 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 197 روپے 87 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 197 روپے 50 پیسے کا ہے۔

دنیا

برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

دنیا کی ٹاپ بیس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی  اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

دنیا کی ٹاپ بییس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی  اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں جاپان کے وزیراعظم اِشیبا شِگیرُو، امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں، اجلاس میں عالمی  رہنماؤں نے دنیا بھر میں بھوک اور غربت سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سربراہی اجلاس  میں پہلے روز کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور   اس بات  پر زور دیا گیا کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی میں معاونت کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی گھروں کی واپسی ممکن ہوسکے۔

 اجلاس کے پہلے روز رہنماؤں نے روس اور یوکرین جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ  برازیل میں ہونے والے جی 20  اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شریک نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بھارتی کامیڈین اور پروڈیوسے کے درمیان ہاتھا پائی

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں کےدرمیان یہ جھگڑا اگست کے اوائل میں ہوا اور تلخ کلامی سےشروع ہونے والے جھگڑے میں نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ دلیپ جوشی نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کامیڈین اور پروڈیوسے کے درمیان ہاتھا پائی

 

بھارت کا مشہورکامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں جیٹھا لال کا کردار ادا کرنے والے اداکار دلیپ جوشی اور شوکے پروڈیوسروہدایتکار اسیت کمار مودی کےدرمیان سخت تلخ کلامی ہوگئی۔

بھارتی میڈیاکو اندرونی ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ اس کی وجہ دلیپ جوشی کی جانب سے اسیت کمار سےچند دن کی چھٹی مانگنا تھی  تاہم اسیت کمار نےاجازت نہیں دی بلکہ ٹھیک سے بات بھی نہ کی جس پر دلیپ جوشی مشتعل ہوگئے اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں کےدرمیان یہ جھگڑا اگست کے اوائل میں ہوا اور تلخ کلامی سےشروع ہونے والے جھگڑے میں نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ دلیپ جوشی نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کش شاہ کے شوٹ کا یہ آخری دن تھا اور دلیپ جوشی اسیت کمار کےانتظار میں بیٹھےتھےکہ وہ نکلیں تو ان سے چھٹی کی بات کریں لیکن اسیت کمار باہر نکلےتو انہوں نے دلیپ جوشی کو نظر انداز کرکےکش سے ملنے چلےگئے، اس بات پردلیپ جوشی کو بہت غصہ آیا اور دونوں میں اس حوالے سے تلخ کلامی ہوئی، اس دوران دلیپ نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا اور شو سے کنارہ کشی اختیار کرنےکی بھی دھمکی دی تاہم اسیت نےانہیں ٹھنڈا کیا۔

 



پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

اسموگ اور  فضائی آلودگی میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے کل سے لاہور اور ملتان کے اضلاع میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالےسے محکمہ ماحولیات کی جانب سے نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا،  جبکہ اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔
  تاہم اسکولوں میں آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز ابھی بند رہیں گی،جبکہ بیرونی کھیلوں اور بیرونی ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔محکمہ ماحولیات کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll