- Home
- News
کورونا مزید46افراد کی جان لے گیا ، 1644نئےکیس رپورٹ
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید46افراد کی جان لے لی۔ ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزار 560ہوگئی، جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 1ہزار644نئےکیس سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمارکے مطابق کورونا کیسز کی مجموعی تعداد5لاکھ41ہزار31 تک پہنچ گئی،تاہم ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 96 ہزار745 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 726 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار176، خیبرپختونخوا66 ہزار451، سندھ 2 لاکھ 44 ہزار340، پنجاب ایک لاکھ 56 ہزار404، بلوچستان 18 ہزار798، آزاد کشمیر8 ہزار953 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 681 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار969، خیبر پختونخوا ایک ہزار879، اسلام آباد476، گلگت بلتستان102، بلوچستان میں 194 اور آزاد کشمیر میں259افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 78 لاکھ 48 ہزار 316 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں میں 43 ہزار 381 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 12 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 14 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 14 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 15 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 14 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 15 گھنٹے قبل