جی این این سوشل

علاقائی

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، امدادای کارروائیاں جاری

سوات : شانگلہ کے پہاڑوں  کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا  کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، امدادای کارروائیاں جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق  شانگلہ کےچکیسر علی جان سر کے پہاڑوں کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔آگ کے باعث پہاڑوں پر قائم گھر بھی لپیٹ میں آگئے۔

پولیس کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آنے والے گھروں میں ایک ہی خاندان   کے 4 افراد بھی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ایک خاتون شامل ہے ۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق  مختلف مقامات پر پہاڑوں میں آگ لگ گئی ہے ، جن میں مینگورہ، رحیم آباد، کوزہ بانڈی سیگرام اور بریکوٹ ابوہا شامل ہیں۔  

پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ خشک موسم کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ، آگ بجھانے میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ سہولتوں کی کمی بھی آگ بجھانے کے عمل کو متاثر کر رہی ہے۔ 

اس سلسلے میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قریبی علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چند  روز قبل بلوچستان کے ضلع شیرانی میں چلغوزے کے سب سے بڑے جنگلات میں  آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران تین مقامی افراد جھلس کر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے تھے ۔

آگ کو بجھانے کے مشن میں منگل کو ایران کے آگ بجھانے والے خصوصی طیارے نے بھی پہلی بار حصہ لیا تھا اور کئی دن کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہےلیکن بھارتی حکومت نےبلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سےانکار کر دیا۔

یہ بات اہم ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو  کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے، ایک خاتون ہلاک متعدد زخمی

شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے، ایک خاتون ہلاک متعدد زخمی

حزب اللہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دارالحکومت تل ابیب میں بھی لبنان سے حملے ہوئے جس میں 4 افراد کو زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیلی دارالحکومت میں سائرن بج اٹھے، دوسری طرف حزب اللہ نے وسطی اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا، حملے میں 5اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

 جبکہ دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ  نے وسطی بیروت میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں  4 افراد شہید جبکہ  18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll