ویانا:وزیراعظم شہبازشریف آسٹرین چانسلر پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
چانسلری پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے


ویانا: وزیراعظم شہباز شریف ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اس موقع پر آسٹریا کے چانسلر کرسچن سٹاکر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبالیہ تقریب کے لیے چانسلری پہنچنے پر استقبال کیا، خوش آمدید کہا اور وزیراعظم کا اپنی کابینہ کے ارکان سے تعارف کروایا۔وزیراعظم نے بھی چانسلر کرسچن اسٹاکر سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔
اس موقع پر محمدشہبازشریف نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے ۔وزیراعظم کایہ دورہ پاکستان اورآسٹریا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم محمدشہبازشریف تین دہائیوں سے زائد عرصے میں آسٹریاکا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہیں۔آسڑیا کی فوج کے چاق وچوبنددستے نے وزیراعظم پاکستان کو سلامی دی ۔استقبالیہ تقریب کے آغاز پر پاکستان اورآسٹریا کےقومی ترانے بجائے گئے۔
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 10 گھنٹے قبل



