Advertisement
علاقائی

کراچی کے ضلع وسطی میں مائکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی : کراچی کے ضلع وسطی میں مائکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، مائکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ضلع کے مخصوص علاقوں میں نافذ ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 24th 2021, 2:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے ضلع وسطی میں مائکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، مائکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ضلع کے مخصوص علاقوں میں نافذ ہوگا،  مائکرواسمارٹ لاک ڈاؤن 23 مارچ سے 6 اپریل تک نافذ کیا گیا ،  لیاقت آباد سی ایریا، سی ون ایریا کی چار گلیوں میں مائکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، نارتھ کراچی سیکٹرٹو، سیکٹر فائیو اے ٹو میں تین گلیوں میں لاک ڈاؤن ہوگا۔ناظم آباد نمبرپانچ، سیکٹرچودی بی، سیون ڈی اورسیکٹرگیارہ ڈی کی مخوص گلیوں میں لاک ڈاؤن ہوگا۔نارتھ ناظم آباد بلاک ایل اور بلاک این 5 گلیوں میں مائکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، مائکرواسمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل علاقوں میں ماسک اور سماجی فاصلہ لازمی رکھنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی،متاثرہ علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتیطی سرگرمیاں معطل رہیں گی، متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔ حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Advertisement
Advertisement