وزیراعظم کا بنگلہ دیش میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میری دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردیاں بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے ۔
Sad to hear about the loss of precious lives in a fire incident in Bangladesh. My heartfelt condolences & most sincere sympathies are with the government and people of Bangladesh.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 6, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹاگانگ میں ایک کنٹینر ڈپو میں شدید آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم 50 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
سیتا کنڈ میں ایک مقام پر جب کئی شپنگ کنٹینرز میں آگ لگنے سے دھماکے ہوئے تو سینکڑوں لوگ وہاں آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچے تھے ۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
فائر فائٹرز اتوار کو بھی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ فائر حکام کے مطابق ڈپو میں کیمیکل کے باعث مسلسل دھماکوں نے آگ بجھانے کے عمل کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سیتا کنڈ کے ڈپو میں تقریباً 4,000 کنٹینرز کو ذخیرہ کیا گیا تھا ، جو بنگلہ دیش کے دوسرے سب سے بڑے شہر چٹاگانگ کی بندرگاہ سے گزرنے والے کنٹینرز کے لیے ایک ٹرانزٹ پوائنٹ ہے۔
بنگلہ دیش میں حالیہ برسوں میں کئی بڑی آتشزدگی کی وجہ سے سینکڑوں اموات ہوئی ہیں ۔ گذشتہ سال ملک کے جنوب میں ایک فیری میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔
رواں سال کے آغاز میں دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب روپ گنج میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 52 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 13 hours ago

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 17 hours ago

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 17 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 16 hours ago

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 16 hours ago

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 16 hours ago

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 11 hours ago

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 14 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 10 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 12 hours ago

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 13 hours ago

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 15 hours ago









