نصیب خان نے مبینہ طور پر حملے کے لیے ملزمان کو کار مہیا کی تھی۔


انڈین پنجابی گلوکار اور سیاست دان سدھو موسے والا قتل کیس میں ایک اور شخص کو ہریانہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فتح آباد کے موسے الی نامی گاؤں سے گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت دیوندر عرف کالا کے نام سے ہوئی ہے۔
ان پر الزام پر کہ انہوں نے مبینہ طور پر قتل میں ملوث دو ملزموں چرنجیت اور کیشیو کو پناہ دی تھی۔رپورٹ کے مطابق کالا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے دو جون کو پنجاب اور فتح آباد پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک چھاپے کے دوران دو نوجوانوں پون بشونی اور نصیب خان کو گرفتار کیا تھا۔
نصیب خان نے مبینہ طور پر حملے کے لیے ملزمان کو کار مہیا کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق نصیب خان خود راجھستان سے کار لائے تھے اور فتح آباد میں چرنجیب، پریاوراؤ فوجی اور انکیت جانتی سرسا کو دی تھی۔
چرنجیب اور کیشیو 25 مئی کو صبح سات بجے بسالا کے ایک پیٹرول پمپ پر دیکھے گئے تھے۔
29 مئی کو نامعلوم مسلح افراد نے سدھو موسے والا کو سفر کے دوران قتل کر دیا تھا۔ حملے میں تین قسم کا اسلحہ استعمال ہوا جس میں اے این 94 رائفل بھی شامل تھی جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے 30 خول بھی ملے تھے۔
واقعہ پنجاب حکومت کی جانب سے سدھو موسے والا کی سکیورٹی واپس لیے جانے کے چند روز پیش آیا تھا۔
کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کے بعد لارنس بشونی گینگ پولیس کی نظر میں آ گئی تھی کیونکہ گولڈی برار جیل میں قید لارنس بشونی کے قریبی ساتھی ہیں، جنہوں نے دعوٰی کیا تھا کہ انہوں نے وکی مدھو کھیرا کے قتل کا بدلہ لینے سدھو موسے والا کو قتل کیا۔
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 5 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 3 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 5 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 3 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 3 دن قبل



