کام کے دنوں میں دفاتر کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھا دیا جائے اور ہفتے میں ساڑھے 4 دن کام ہو‘ سڑکوں پہ ٹریفک کم ہوگی‘ تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہوگی ۔ وزیر دفاع کا ٹویٹ

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہفتہ اتوار پوری اور جمعہ کے روز آدھی چھٹی کی تجویز دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سارے ملک میں ہفتے میں ہفتہ ، اتوار کو پوری اور جمعے کے روز آدھی تعطیل ہو یعنی ہفتے میں ساڑھے 4 دن کام ہو ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے جب کہ سڑکوں پہ ٹریفک کم ہوگی ، تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہوگی اس کے علاوہ کفایت شعار ی کے کلچر کو بھی فروغ ملے گا۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی رکاری ملازمین کے احتجاج کو نظرانداز کرتے ہوئے ہفتے کی سرکاری تعطیل بحال کرنے کی تجویز مسترد کر دی ، وزیراعظم کے اس معاملے پر سخت موقف کی وجہ سے ہفتہ کو عام تعطیل کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا ۔
موجودہ حالات میں سارے مللک میں ہفتہ میں ھفتہ اتوار پور ی تعطیل اورجمعہ کےروز آدھادن یعنی ھفتہ میں 4.5دن کام ھو.کام کےدنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جاۓ.سڑکوں پہ ٹریفک کم ھو گی.تیل اور بجلی دونوں کی بچت ھو گی.کفایت شعار ی کے کلچر کو فروغ ملے گا.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 6, 2022
خیال رہے کہ شہباز شریف نے منصب سنبھالنے کے بعد ہفتے کی چھٹی ختم کردی تھی، وزیراعظم کے فیصلے کے خلاف سرکاری ملازمین سراپا احتجاج بھی رہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تاہم سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی تھی ۔ ادھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا تھا ، ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں بینکس پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے ، ان دنوں میں ڈیڑھ بجے سے سوا دو بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا جب کہ جمعے کو بینک صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، اس دوران ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا تاہم ملک بھر میں بینک ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل


