اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کے قریبی دوستوں میں سے ایک ہے، پاکستان اور جاپان کے مابین تعلقات کو ایک دفعہ پھر وسعت دینے کے لیے پر عزم ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں جاپانی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی ، دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ جاپان کا شمار پاکستان کے لیے بڑے ڈونر ملکوں میں ہوتا ہے اور جاپان پاکستان میں اہم منصوبوں میں معاونت کورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 90کی دہائی تک پاکستان میں بہت سی جاپانی کمپنیاں کام کر رہی تھیں، پاکستان میں گاڑیوں کی صنعت سے ہزاروں افراد نے روزگار حاصل کیا، 2016میں سوزوکی کمپنی کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جاپان نےجس طرح پہلی جنگ کے بعد ترقی کی وہ قابل تعریف ہے، ذاتی طور پر جاپانی لوگوں کے کاروباری اصولوں کے بلند معیارسے آگاہ ہوں، چاپان نے انتھک محنت سے ترقی کی منازل طے کی ہیں ، جاپان نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سات دہائیوں میں جاپان کی جانب سے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کی خطیر رقم دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں، تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی ۔

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 5 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
- 6 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل

بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ
- 6 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 2 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- ایک گھنٹہ قبل

.webp&w=3840&q=75)











