اسلام آباد: معروف مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ایسی گستاخانہ حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں۔
انہوں نے اس مسئلے پر امت کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے.
نبی کریم ﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے. ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں. امتِ مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے.
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) June 6, 2022
#إلا_رسول_الله_يا_مودي
اسسے قبل او آئی سی، سعودی عرب، قطر، کویت اور دیگر عرب ملکوں کی جانب سے بھی انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک رہنما کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ سے متعلق گستاخانہ تبصرے کی شدید مذمت کی تھی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی ناموس رسالت پر ایوان سے متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے دستخط کے ساتھ قرارداد کی کاپی اقوام متحدہ کے دفتر جمع کروائی جائے گی، ایوان بالا کا 3 رکنی وفد اقوام متحدہ کے دفتر جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گا۔

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی
- 8 گھنٹے قبل

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع
- 15 گھنٹے قبل

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
- 12 گھنٹے قبل

روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: یورپی دعویٰ
- 10 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا ،وزیر دفاع
- 13 گھنٹے قبل

اٹک میں آٹا و گندم خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 10 گھنٹے قبل

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان ٹیم کی بھارت سے قبل پریس کانفرنس منسوخ، وجوہات سامنے نہ آ سکیں
- 11 گھنٹے قبل

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، جذباتی افراد فوج میں شامل ہوں ، حافظ طاہر اشرفی
- 14 گھنٹے قبل
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
- 14 گھنٹے قبل