جی این این سوشل

کھیل

انگلش بلے باز جوروٹ نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جو روٹ سال 2019ء سے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچری اسکور کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگلش بلے باز جوروٹ نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کی جاری فہرست میں 2019ء سے اب تک سب سے  زیادہ سینچری اسکور کرنے والے کھلاڑی انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ قرار پائے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 11 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

دوسرے نمبر پر سری لنکن ٹیم کے کارونارتنے ہیں جنہوں نے اس عرصے میں ٹیسٹ کرکٹ میں 6 سینچریاں اسکور کیں، اسی طرح  عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 1 آسٹریلیا کے بلے باز مارنس لیبوشین تیسرے نمبر پر ہیں  جنہوں نے 2019ء سے اب تک 6 سینچریاں اسکور کی۔

جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بر اعظم، بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز روہیت شرما اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے 2019ء سے اب تک ٹیسٹ کیرئیر میں 5 ،5 سینچریاں اسکور کی ہیں۔

پاکستان

ٹیکنالوجی سے گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے، آرمی چیف

دُنیا میں کئی تبدیلیوں کے پیش ِ نظر غیر ریاستی عناصر کا اثر و رسوخ بڑھ جانا بھی ایک اہم چیلنج ہے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنالوجی سے گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی نے معلومات کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ٹیکنالوجی سے گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے۔

مارگلہ ڈائیلاگ 2024ء کی خصوصی تقریب کا اہتمام اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں دنیا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں غلط اور گمراہ کُن معلومات کا تیزی سے پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے۔ دُنیا میں کئی تبدیلیوں کے پیش ِ نظر غیر ریاستی عناصر کا اثر و رسوخ بڑھ جانا بھی ایک اہم چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر  معیشت ، افواج اور ٹیکنالوجی میں  بے انتہا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی سطح  پر  ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ ٹیکنالوجی نے جہاں معلومات کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے، وہیں گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاؤ بھی بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ جامع  قوانین اور قواعد و ضوابط  کے بغیر  غلط و گمراہ کن معلومات  اور نفرت انگیز بیانات سیاسی  و سماجی ڈھانچے کو غیر مستحکم کرتے رہیں گے۔ قوا عد وضوابط کے بغیر  آزادی اظہار رائے تمام معاشروں میں اخلاقی اقدار کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے۔ عالمی سطح پر  مذہبی، فرقہ وارانہ اور نسلی بنیادوں پر عدم مساوات، عدم برداشت اور تقسیم بڑھ رہی ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے مشترکہ مقاصد میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا، دہشت گردی کے خلاف جنگ  اور عالمی صحت کی فراہمی جیسے اہم چیلنجز شامل ہیں۔ پاکستان دنیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دہشتگرد ی عالمی سطح پر تمام انسانیت کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے ۔ دہشت رگدی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے ۔

سرحدی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری مغربی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک جامع بارڈر مینجمنٹ رجیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشتگردتنظیموں اور پراکسیز کی   آماجگاہ بن چکی ہے ۔ پاکستان افغان عبوری حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دیں گے اور اس حوالے سے سخت اقدامات کریں گے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ عزمِ استحکام نیشنل ایکشن  پلان کا ایک اہم جزو ہے، جس کا مقصد دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے ۔ بھارت کے انتہا پسندانہ نظریے کی وجہ سے بیرون ملک خاص طور پر امریکا ، برطانیہ اور کینیڈا میں بھی اقلیتیں محفوظ نہیں ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و بربریت  بھی ہندوتوا نظریے اور  پالیسی  کا تسلسل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا اقوام ِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ غزہ اور لبنان میں  جنگ بندی کا مطالبہ کیا  ہے۔ پاکستان نے غزہ اور لبنان کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر  متعدد بار امداد روانہ کی  ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے مگر دُنیا میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ عالمی امن کی خاطر 235،000پاکستانی  اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنا کردار ادا کرچکے ہیں۔ اقوام متحدہ امن مشنز میں 181 پاکستانیوں نے عالمی امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان 24کروڑ عوام کا ملک ہے جس کی لگ بھگ 63فیصد  آبادی 30سال سے کم ہے ۔ پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل سے  مالا  مال  ہے۔ پاکستان دنیا میں زراعت کی پیداوار کے حوالے سے ایک  بڑا ملک بن کر ابھرا ہے ۔ پاکستان میں نادر معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان فری لانسنگ کی مد میں  عالمی سطح پر ایک اہم  ملک  ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان  ان تمام ذخائر ،منفرد جغرافیائی  مقام اور سمندری بندرگاہ کی وجہ سے یورپ ، سینٹرل ایشیا اور مڈل ایسٹ میں تجارت   کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت  کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کےلئے بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل کا اعزاز

ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کےلئے بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل  کا اعزاز

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل سے نواز دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نائب فرمانروا نے ایئر چیف مارشل کو بحرین میڈل فرسٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا۔

ایئر چیف مارشل کو بحرین کی ساخر ایئربیس پر تمغے سے نوازا گیا۔ ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

تقریب میں بحرین کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ ایئر چیف مارشل نے میڈل عطا کرنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے بحرین انٹرنیشنل ایئرشو کے موقع پر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس کی ملاقات بھی ہوئی۔

ایئر چیف مارشل نے دونوں اسٹریٹجک پارٹنرز کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر سینٹرل کمانڈ نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیارے کی شرکت کی۔ بحرینی فرمانروا نے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شوچھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

سابق کرکٹر نوجوت سدھو5 سال بعد دوبارہ کپل شرما شو میں نظر آئیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شوچھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا شمار بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شوز میں ہوتا ہے، شو نیٹ فلکس پر منتقل ہونے سے قبل ہی سدھو نے شو چھوڑ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے سے متعلق سدھو کے ایک بیان نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اور انتہا پسندہندؤں نے ان کے خلاف مظاہرے شروع کردیے تھے جس کے بعد سدھو کو کامیڈی شو سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

ہندو انتہا پسندوں کےاس رویے اور  احتجاج پر  شو کی انتظامیہ نے سدھو کو شو سے علیحدہ کردیا تھا، سدھو کے بعد ان کی کرسی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سنبھالی اور اب تک وہ ہی کپل کے ساتھ شو میں شریک ہیں۔

سدھو  2019 تک اس شو کا اہم حصہ رہے ہیں جس میں وہ اپنے قہقہوں کے ساتھ برجستہ جملوں اور شاعری سے شو میں چار چاند لگاتے رہے۔

تاہم اب 2019 میں شو چھوڑنے کے پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد سابق کرکٹر ایک خصوصی ایپی سوڈ کے لیے دی گریٹ کپل شو میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سدھو نے کہا کہ جب وہ کپل شو میں کام کررہے تھے تو اس کے کئی ورژنز میں کپل کے ساتھ تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کپل شو ایک گلدستے کی طرح ہے، جس میں رکھے ہر پھول نے اپنی اپنی محںت اور توجہ شامل کی ہے۔

اپنے دیے گئے انٹرویو میں نووجوت سنگھ سدھو نے  کہا میں نے شو اسی لیے چھوڑا تھا کہ کچھ سیاسی وجوہات تھیں جس کے حوالے سے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، اسی لیے میں نے شو چھوڑ دیا تھا۔

سدھو کا کہنا تھاکہ سیاسی وجوہات کے علاوہ کچھ اور بھی وجہ تھی جس کی وجہ سے مجھے یہ پروگرام چھوڑنا پڑا، کپل ایک ذہین اور کامیاب انسان ہے، میں چاہتا ہوں کہ جیسے ماضی میں ہم ساتھ تھے ویسے ہی دوبارہ سب ساتھ ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll